• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

احسن خان بچوں کے تحفظ کے سفیر مقرر

شائع September 16, 2021
اداکار اور میزبان نے سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: ٹوئٹر
اداکار اور میزبان نے سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: ٹوئٹر

بچوں کے تحفظ کے قومی ادارے نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ (این سی آر سی) نے اداکار اور میزبان احسن خان کو سفیر مقرر کردیا۔

اداکار احسن خان نے 16 ستمبر کو بچوں کے تحفظ کے ادارے کے ساتھ خیر سگالی سفیر مقرر کرنے کے معاہدے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں اچھے مقصد کے لیے منتخب کیا گیا۔

اداکار نے لکھا کہ بچوں کا تحفظ کا مطلب اپنے مستقبل کو محفوظ کرنا ہے، کیوں کہ آج کے بچے کل بڑے ہوکر ہمارے معاشرے میں کردار ادا کریں گے۔

احسن خان نے لکھا کہ بچوں کے ساتھ ظلم، ان پر تشدد اور ان کے ساتھ ناانصافی ان کے ذہنوں اور پرورش پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور انہی بچوں کو مستقبل میں قوم کو سنبھالنا ہوتا ہے۔

اداکار و میزبان کے مطابق جن افراد کی روحیں نفرت سے بھری ہوں اور جو لوگ احترام، عزت و تعلیم سے محروم ہوں ایسے افراد کو قوم کو سنبھالنے کی ذمہ داری دینا غیر اخلاقی اور ناانصافی ہوتا ہے، اس لیے بچوں کا تحفظ نہ صرف اپنی قوم بلکہ انسانیت کا تحفظ بھی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ بچوں کے تحفظ کی خاطر نیشنل کمیشن کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہیں گے۔

احسن خان کو خیر سگالی سفیر مقرر کیے جانے کے حوالے سے این سی آر سی نے بھی اپنی ٹوئٹس میں تصدیق کی۔

این سی آر سی کی جانب سے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا گیا کہ احسن خان ان کے ہمراہ بچوں پر تشدد اور ان کے استحصال کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں گے۔

نیشنل کمیشن آن چائلڈ کی جانب سے احسن خان کے ساتھ معاہدے کی مختصر ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔

احسن خان کے بچوں کے تحفظ سے متعلق خیر سگالی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر کئی شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے اقدام کو سراہا۔

بچوں کے تحفظ کے خیر سگالی سفیر مقرر ہونے سے قبل احسن خان نے متعدد فلاحی و سماجی اداروں کے ساتھ بطور ایمبیسڈر کام کیا ہے۔

ان کے علاوہ بھی دیگر شوبز شخصیات کو بچوں، خواتین، قیدیوں، ماحول اور جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے انہیں خیر سگالی سفیر مقرر کرتے رہتے ہیں۔

احسن خان ادارے کے ساتھ مل کر بچوں پر تشدد سے متعلق شعور اجاگر کریں گے—فوٹو: ٹوئٹر
احسن خان ادارے کے ساتھ مل کر بچوں پر تشدد سے متعلق شعور اجاگر کریں گے—فوٹو: ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024