• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فضا علی ہسپتال میں داخل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

شائع September 15, 2021
اداکارہ نے ہسپتال سے مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیماری سے آگاہ کیا—فوٹو:انسٹاگرام
اداکارہ نے ہسپتال سے مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیماری سے آگاہ کیا—فوٹو:انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان فضا علی ناسازی طبیعت کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

فضا علی نے ہسپتال سے مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی بیماری سے آگاہ کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی خرابی صحت سے متعلق بتایا اور ساتھ ہی ان سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شیئر کی گئی تصاویر میں فضا علی کو ماسک لگائے اور شال اوڑھے بیٹی کے ہمراہ ہسپتال میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران اونچائی سے گرکر زخمی

ایک انسٹاگرام اسٹوری میں فضا علی کے ہاتھ میں لگی آئی وی بھی نظر آرہی ہے۔

تاہم فضا علی کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ انہیں ہوا کیا ہے اور وہ کیوں ہسپتال میں موجود ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے فضا علی گانے کی شوٹنگ کے دوران اونچائی سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔

فضا علی کے زخمی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گرنے کے بعد ان کے چہرے پر تکلیف کے آثار دیکھے گئے تھے۔

اداکارہ فضا علی مقامی گلوکار 'ملکو' کے ساتھ اپنے آنے والے مشترکہ گانے کی میوزک ویڈیو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی متعدد افراد کے ساتھ 'نام جوڑے جانے' پر برہم

خیال رہے کہ فضا علی نے 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا بعدازاں انہوں نے ٹی وی اداکار نعمان اعجاز کی تجویز پر اداکاری میں قدم رکھا تھا۔

اداکارہ فضا علی اب تک ڈیڑھ درجن سے زائد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اور انہوں نے فلم 'کاف کنگنا' میں بھی اداکاری کی تھی۔

وہ مارننگ شو سمیت گیم شو کی میزبانی بھی کررہی ہیں جبکہ 2012 میں انہوں نے لاہور کے ایک کاروباری شخص سے شادی کرلی تھی، جس کے بعد وہ کراچی سے لاہور منتقل ہوگئیں۔

فضا علی کی ایک بیٹی فرال ہے اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ سوشل میڈیا پر اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024