• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

11 برس بعد فردین خان کی بولی وڈ میں واپسی

شائع September 15, 2021
فردین خان فلم 'وسفوٹ' میں اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ دکھائی  دیں گے—فائل فوٹو: فیس بک
فردین خان فلم 'وسفوٹ' میں اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: فیس بک

بھارتی اداکار فردین خان وزن میں حیران کن تبدیلی کے بعد ہدایت کار سنجے گپتا کی فلم سے 11 برس بعد بولی وڈ میں واپس آرہے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردین خان فلم 'وسفوٹ' میں اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

فلم 'وسفوٹ' 2012 میں ریلیز ہونے والی وینزویلا کی فلم 'راک، پیپر، سیسرز' کا ری میک ہے جسے 85ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ فارن لینگویج آسکر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

وسفوٹ کی شوٹنگ رواں ماہ کے اواخر تک شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فردین خان حیران کن تبدیلی کے ساتھ ایک دہائی بعد فلموں میں واپسی کیلئے تیار

مذکورہ فلم سے بولی وڈ میں فردین خان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے سنجے گپتا نے کہا کہ 'میں بہت خوش ہوں کہ فردین اور رتیش اس انتہائی خاص پروجیکٹ میں ساتھ نظر آئیں گے'۔

دونوں 14 سال بعد ایک ساتھ اداکاری کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک
دونوں 14 سال بعد ایک ساتھ اداکاری کریں گے—فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے کہا کہ فلم کے حوالے سے کام جاری ہے اور رواں ماہ کے آخر میں وسفورٹ کی شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا، ہم اس کی تیاری کررہے ہیں۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی جو ڈونگری کے چالز اور ممبئی کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان تصادم پر مبنی ہے۔

فردین اور رتیش دیش مکھ، جو 'ہے بے بی' کے 14 سال بعد اسکرین کریں گے، فلم میں دشمن کے طور پر نظر آئیں گے۔

فردین خان آخری مرتبہ 2010 کی رومانٹک کامیڈی فلم ’دلہا مل گیا‘ میں شاہ رخ خان، سشمیتا سین، جونی لیور اور اشیتا شرما کے ساتھ رومانٹک کامیڈی کردار میں دکھائی دیے تھے۔

فردین خان اپنی کزن سوزانے خان، ان کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ—فائل فوٹو: فیس بک
فردین خان اپنی کزن سوزانے خان، ان کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ—فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے اگرچہ ایکشن، ہارر اور تھرلر فلموں میں بھی کام کیا تاہم انہیں ان کی رومانٹک کامیڈی اداکاری کی وجہ سے منفرد حیثیت حاصل رہی۔

فردین خان نے فلمی کیریئر کا آغاز اپنے والد فیروز خان کے ساتھ 1998 کی فلم ‘پریم اگن’ سے کیا تھا، انہوں نے والد کے ساتھ ایک اور فلم جانشین میں بھی اداکاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: چند سال سے غائب فردین خان منظر عام پر آگئے

بولی وڈ اداکار نے 2005 میں نتاشا مدھوانی سے شادی کی اور 2017 میں ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کے بعد ان کی ایک بیٹی بھی ہوئی۔

دو سال قبل فردین خان کی ایئرپورٹ پر کھینچی گئی اضافی وزن کی تصویر خوب وائرل ہوئی تھی—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف
دو سال قبل فردین خان کی ایئرپورٹ پر کھینچی گئی اضافی وزن کی تصویر خوب وائرل ہوئی تھی—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف

2016 کے بعد وہ اپنا وزن بڑھ جانے کی وجہ سے خبروں میں رہے اور لوگوں نے ان کے فربہ ہوجانے پر ان پر خوب تنقید بھی کی تھی

گزشتہ برس سوشل میڈیا پر فردین خان کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں انہیں 2016 اور 2018 کے مقابلے میں اسمارٹ حالت میں دیکھا گیا اور ان کا وزن پہلے کی طرح کافی کم نظر آیا تھا۔

فردین خان کی کم وزن کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا
فردین خان کی کم وزن کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024