'صنفِ آہن' میں کبریٰ خان اور سجل علی کے کرداروں کی جھلک سامنے آگئی

شائع September 13, 2021
ڈرامے کی کہانی فوجی خواتین کے گرد گھومے گی—فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کی کہانی فوجی خواتین کے گرد گھومے گی—فوٹو: انسٹاگرام

فوج کی خواتین افسران و اہلکاروں کی کہانی پر مبنی ڈراما سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کرنے والی کبریٰ خان اور سجل علی کے کرداروں کی جھلک سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر سجل علی اور کبریٰ خان کی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں دونوں اداکارائیں آرمی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔

اداکاراؤں کی یہ تصاویر ان کی 'تصاویر پی ایم اے کاکول تھنگز' کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں۔

مزید پڑھیں: عثمان مختار بھی ’صنف آہن‘ میں کاسٹ

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا کہ کبریٰ خان اور سجل علی نے آرمی یونیفارم پہنا ہوا ہے اور وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ساتھ ہی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہوا ہے کہ وہ قوم جو اپنی خواتین کو مردوں کے ساتھ لے کر نہیں چل سکتی وہ قائم نہیں رہ سکتی'۔

دوسری جانب اس ڈرامے کی کہانی تحریر کرنے والی لکھاری عمیرہ احمد نے بھی مذکورہ تصاویر شیئر کیں۔

دونوں اداکاراؤں کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے انداز کو خوب پسند کیا اور اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ و رمشا خان کا ڈراما ’صنف آہن‘

خیال رہے کہ ’صنف آہن‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے اور اسے اے آر وائے پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کو ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' نے بھی معاونت کی ہے۔

اس کی مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان شامل ہیں جبکہ بعدازاں عثمان مختار اور میرب علی کو بھی ڈرامے کا حصہ بنایا گیا تھا۔

تمام اداکاراؤں نے بھی رواں برس جون میں ’صنف آہن‘ سے متعلق انسٹاگرام پوسٹس کی تھیں، یہ پہلا موقع ہوگا کہ پانچوں مرکزی اداکارائیں ایک ساتھ کام کریں گی۔

ڈرامے کے حوالے سے اداکارہ سائرہ یوسف نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’صنف آہن‘ کی کہانی فوج کی 5 خواتین افسران کے گرد گھومتی ہے جو مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں مگر آرمی کا حصہ بننے کے بعد ان کی منزل ایک ہوجاتی ہے۔

ڈرامے میں سائرہ یوسف، سجل علی، یمنٰی زیدی، کبریٰ خان اور رمشا خان مرکزی کردار ادا کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے میں سائرہ یوسف، سجل علی، یمنٰی زیدی، کبریٰ خان اور رمشا خان مرکزی کردار ادا کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024