• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

اقوامِ متحدہ کو 97 فیصد افغان عوام کے خطِ غربت سے نیچے جانے کا اندیشہ

شائع September 13, 2021
یو این ڈی پی کی تشخیص میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تجارت پر زور دیا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز
یو این ڈی پی کی تشخیص میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تجارت پر زور دیا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک کے سیاسی اور معاشی بحران کو قابو نہ کیا گیا تو 97 فیصد افغان آبادی کا خطِ غربت سے نیچے جانے کا اندیشہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مختلف منظر ناموں پر گفتگو کرتے ہوئے یو این ڈی پی کی تشخیص میں پاکستان کی افغانستان کے ساتھ تجارت پر زور دیا گیا۔

اس تشخیصی مطالعے میں بڑھتی ہوئی شدت اور تنہائی کے چار ممکنہ منظرناموں کا تجزیہ کیا گیا جو ظاہر کرتا ہے کہ حقیقی جی ڈی پی 13.2 فیصد تک سکڑ سکتی ہے، جس سے غربت کی شرح میں 25 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کو درپیش 5 چیلنجز

اس تشخیص میں تازہ ترین دستیاب اعداد و شمار (2018) کی بنیاد پر افغانستان کے منظر ناموں کو فرض کرنے کے لیے قابل حساب عمومی توازن ماڈل استعمال کیا گیا۔

ماڈلنگ میں تمام بڑے شراکت داروں کے ساتھ تجارت میں 2 ماہ کے تعطل، رقم خرچ کرنے کی صلاحیت میں 4 فیصد کمی اور مواصلات میں رکاوٹ کے مفروضوں کے ذریعے ایک بدترین منظر نامے کی نشاندہی کی گئی۔

تشخیص کے مطابق یہ پہلو مجموعی خط غربت کو مزید نیچے لے جانے کا سبب بن سکتے ہیں جو ابھی 72 فیصد ہے۔

پاکستان کے ساتھ تجارت میں 2 سے 4 ماہ کے تعطل کے پہلے منظر نامے میں مجموعی ملکی پیداوار 3.8 فیصد کمی کے ساتھ 8 فیصد ہوسکتی ہے، جبکہ سال 2020 کے مقابلے غربت کا اثر 7 سے 16 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ نے افغانستان کی امداد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے، سہیل شاہین

دوسرے منظر نامے کے مطابق تمام بڑے شراکت داروں کے ساتھ تجارت دو ماہ کے لیے رک گئی تو حقیقی جی ڈی پی 12 فیصد کم ہو جائے گی اور غربت کے اثرات 2020 سے تقریباً 23 فیصد بڑھ جائیں گے۔

تیسرے منظرنامے میں کم شدت کا بحران دکھائی دے رہا ہے جس میں بکھری ہوئی معیشت ہے اور صرف پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ ہے، چنانچہ فرض کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت دو سے چار ماہ کے لیے رکی ہوئی ہے جس سے پیسہ خرچ کرنے کی صلاحیت 2 فیصد کم ہوگی جبکہ پیداوار اور رابطے کے عوامل کی اعلیٰ قیمت متاثر ہے، حقیقی جی ڈی پی 5.5 فیصد سے 11 فیصد تک گر جائے گی جبکہ غربت 2020 کے مقابلے 10 سے 20 فیصد تک بڑھ جائے گی۔

چوتھے منظر نامے میں فرض کیا گیا ہے کہ تمام بڑے شراکت داروں کے ساتھ تجارت دو ماہ کے لیے رک گئی ہے، جس کے نتیجے میں حقیقی جی ڈی پی میں 13.2 فیصد کمی ہوجائے گی، یہ منظر نامہ تقریباً 97 فیصد آبادی کی عالمگیر غربت کا منظر پیش کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024