• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

2015 کے بعد اسلامک بینکنگ میں سب سے زیادہ نمو ریکارڈ

شائع September 12, 2021
اس وسعت کی بنیادی وجہ سہ ماہی میں ایک کھرب 65 ارب روپے کی فنانسنگ کا اضافہ ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
اس وسعت کی بنیادی وجہ سہ ماہی میں ایک کھرب 65 ارب روپے کی فنانسنگ کا اضافہ ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلامک بینکنگ انڈسٹری (آئی بی آئی) کے اثاثوں اور ڈیپوزٹ میں 2015 کے بعد سالانہ سب سے زیادہ نمو ریکارڈ کی گئی اور مجموعی بینکنگ صنعت میں اس کا مارکیٹ شیئر بڑھ کر بالترتیب 17 اور 18.7 فیصد ہوگیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اپریل سے جون کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی بی آئی کے اثاثوں اور ڈیپوزٹ میں بالترتیب 32 اور 29.7 فیصد اضافہ ہوا۔

آئی بی آئی کے اثاثے 30 جون 2021 تک 408 ارب روپے کے اضافے سے 47 کھرب 97 ارب روپے ہوگئے جبکہ ڈیپوزٹ 365 ارب روپے بڑھ کر 38 کھرب 22 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

اس وسعت کی بنیادی وجہ سہ ماہی میں ایک کھرب 65 ارب روپے کی فنانسنگ کا اضافہ ہے، اسی طرح سرمایہ کاری بھی 17 ارب 60 کروڑ اضافے سے 13 کھرب 63 ارب روپے ہوچکی ہے۔

آئی بی آئی کے مجموعی اثاثوں میں فنانسنگ اور سرمایہ کاری کا شیئر بالترتیب 44.2 اور 28.4 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اسلامی بینکنگ کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، نگراں وزیر خزانہ

شعبہ وار فنانسنگ کے جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکسٹائل میں فنانسنگ میں سب سے زیادہ 13.9 فیصد توسیع دیکھی گئی جبکہ توانائی کی پیداوار اور ترسیل کے شعبے میں 13.6 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے ٹیبل تھری میں کہا گیا کہ 30 جون میں ٹیکس سے قبل کا منافع 13 فیصد کم ہو کر 42.6 ارب روپے ہوگیا، جو گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 49 ارب روپے تھا۔

رپورٹ کے ٹیبل 9 کے مطابق ٹیکس سے قبل آمدنی جیسا کہ ریٹرن آن ایسٹس (آر او اے) اور ریٹرن آن ایکیویٹی (ٓر او ای) کا تناسب بالترتیب 1.9 اور 31.1 فیصد رہا۔

خریدار وار فنانسنگ کاروباری سطح تک محدود رہی جس کا آئی بی آئی کی مجموعی فنانسنگ میں شیئر 68.6 فیصد رہا، اجناس اور صارفین کی فنانسنگ کا حصہ بالترتیب 15.2 سے 10.6 فیصد رہا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں اسلامی بینکاری تیزی سے فروغ پارہی ہے، مشیر خزانہ

آئی بی آئی کی مجموعی فنانسنگ میں ایس ایم ایز اور زراعت فنانسنگ کا حصہ بالترتیب 2.6 اور 1.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

سہ ماہی کے دوران آئی بی آئی کے ڈیپوزٹ 365 ارب اضافے سے جون 2021 کے اختتام تک 38 کھرب 22 ارب روپے ہوگئے جو گزشتہ سال 34 کھرب 57 ارب روپے تھے۔

مجموعی بینکنگ ڈیپوزٹ میں آئی بی آئی کا مارکیٹ شیئر 18.7 فیصد رہا۔

اس وقت ملک میں 5 اسلامی بینکوں اور 17 روایتی بینکوں کی اسلامی بینکنگ کی مخصوص شاخوں سمیت 22 اسلامک بینکنگ ادارے کام کر رہے ہیں۔

سہ ماہی کے دوران مزید 79 شاخوں کے اضافے کے ساتھ یہ نیٹ ورک 3 ہزار 583 شاخوں تک پھیل گیا ہے جو ملک کے 124 اضلاع میں قائم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024