• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منال خان اور احسن محسن رشتہ ازدواج میں منسلک

شائع September 11, 2021
احسن محسن اکرام نے سیاہ رنگ جبکہ منال خان نے روایتی سرخ رنگ کا لباس پہنا—فوٹو:انسٹاگرام
احسن محسن اکرام نے سیاہ رنگ جبکہ منال خان نے روایتی سرخ رنگ کا لباس پہنا—فوٹو:انسٹاگرام

معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 8 ستمبر سے کراچی میں ہوا تھا اور دونوں کی مایوں اور مہندی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

ان کی شادی کی تقریب 10 ستمبر بروز جمعے کو منعقد ہوئی جس میں ان کے اہلخانہ، رشتے داروں، دوستوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں کی شادی کی تقریب میں ایمن خان اور منیب بٹ نے بھی پرفارمنس کی جبکہ اداکارہ کی قریبی سہیلیوں کنزیٰ ہاشمی، صبور علی، آمنہ الیاس، اریبہ حبیب اور دیگر اداکارائوں نے بھی شرکت کی۔

شادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر احسن محسن اکرام نے سیاہ رنگ جبکہ منال خان نے روایتی سرخ رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

منال خان کا عروسی لباس انس ابرار نے ڈیزائن کیا تھا جس کے ساتھ انہوں نے علی جاویری جیولرز کے تیار کردہ زیورات پہنے۔

دوسری جانب احسن محسن اکرام نے اسمٰعیل فرید کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا لباس پہنا تھا۔

دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

شادی کی تقریب سے قبل منال خان نے شام کے وقت اپنے ہاتھوں پر لگی مہندی کی تصویر شیئر کی تھی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بہن کی شادی کے موقع پر اداکارہ ایمن خان ہلکے بادامی رنگ کے لباس میں ملبوس نظر آئیں جس کے ساتھ انہیوں نے نارنجی رنگ کا دوپٹہ اوڑھا ہوا تھا۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب بھی تقریب میں والدہ جیسا لباس پہنے نظر آئیں۔

نکاح کے وقت چھواروں کی جگہ منال اور احسن محسن کے ناموں کے پہلے حروف پر مبنی کوکیز تقسیم کی گئیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

تقریب میں منال خان کی آمد پر ایلوس پریسلے کا گانا 'کانٹ ہیلپ فالنگ ان لو' پلے کیا گیا جبکہ عموماً شادی کی تقاریب میں بولی وڈ گانوں کا ہی چرچا ہوتا ہے۔

دوسری جانب احسن محسن روایتی انداز میں بارات لے کر آئے تو بھارتی گانے پر انجوائے کرتے بھی دکھائی دیے۔

منال اور احسن کے نکاح کے موقع پر ایمن خان اشک بار نظر آئیں اور اس کی ویڈیو بھی بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

تقریب میں صبور علی اور ان کے منگیتر و اداکار علی انصاری نے بھی شرکت کی جو منال خان کی مایوں میں بھی شریک ہوئے تھے۔

—فوٹو: ماہاز فوٹوگرافی انسٹاگرام
—فوٹو: ماہاز فوٹوگرافی انسٹاگرام

ان کے علاوہ اداکارہ کی دوستیں اریبہ حبیب اور کنزا ہاشمی بھی تقریب کا حصہ بنیں۔

—فوٹو: ماہاز فوٹوگرافی انسٹاگرام
—فوٹو: ماہاز فوٹوگرافی انسٹاگرام

مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز بھی منال خان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

—فوٹو: ماہاز فوٹوگرافی انسٹاگرام
—فوٹو: ماہاز فوٹوگرافی انسٹاگرام

اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اداکارہ کی رخصتی کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جس میں ایمن خان انہیں الوداع کرتی نظر آئیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام نے گزشتہ ماہ اگست میں ہی 10 ستمبر کو شادی کرنے کی تصدیق کی تھی اور ان کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 12 اگست کو منعقد ہوگی۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائن ڈے) پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد ان کی منگنی کی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔

بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا تھا، اس وقت بھی خیال کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی۔

تاہم فروری اور مئی میں دونوں نے منگنی نہیں کی تھی لیکن رواں برس 11 جون کو انہوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی تقریب منعقد کی تھی، جس میں متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024