• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’فارمولا کار‘ پر ندا یاسر کی لاعلمی، یاسر نواز نے اہلیہ کا مذاق بنادیا

شائع September 9, 2021
یاسر نواز کی اس پیروڈی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز ستاروں نے بھی بہت پسند کیا—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ
یاسر نواز کی اس پیروڈی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز ستاروں نے بھی بہت پسند کیا—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ

معروف مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے اہلیہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پرانی ویڈیو پر پیروڈی ویڈیو بنادی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں ندا یاسر ’فارمولا ریسنگ کار‘ اور انگریزی کے لفظ ’فارمولا‘ میں فرق کو سمجھ نہیں پا رہی تھیں۔

میزبان کی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر ’ندا یاسر‘ کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ فہرست میں بھی شامل ہوا تھا اور لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی تھی۔

مزید پڑھیں: ’فارمولا کار‘ پر ندا یاسر کی لاعلمی، پرانی ویڈیو وائرل

جہاں لوگوں نے ندا یاسر پر تنقید کی، ساتھ ہی وہیں ان کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا اور چینل انتظامیہ سے میزبان کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ میزبان ’فارمولا کار‘ کو انگریزی کا لفظ ’فارمولا‘ سمجھ بیٹھتی ہیں اور طلبہ سے پوچھتی ہیں کہ ابھی انہوں نے صرف ’فارمولا‘ تیار کیا ہے یا اس پر کوئی تجربہ بھی کیا ہے؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کے سوال پر طلبہ انہیں سمجھاتے ہیں کہ دراصل ’فارمولا کار' ایک ہی نام ہے اور وہ اسے بنا چکے ہیں، جس پر صرف ایک ہی شخص بیٹھ سکتا ہے۔

اب ندا کے شوہر یاسر نواز نے بھی اہلیہ کی ویڈیو کی پیروڈی ویڈیو بنا کر سب کو حیران کردیا ہے کیونکہ اس ویڈیو میں وہ ندا یاسر کی لاعلمی کی نقل کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے ہزاروں اچھے شو کیے، ان میں کی گئی بات وائرل نہیں ہوتی، ندا یاسر

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر نواز نے سر پر دوپٹہ لیا ہوا ہے اور اہلیہ کی آواز پر ان جیسا انداز اپنانے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاسر نواز کی اس پیروڈی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز ستاروں نے بھی بہت پسند کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ان سے قبل کامیڈین و ریپر علی گل پیر نے بھی اسی وائرل ویڈیو کی پیروڈی بنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024