• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی گلوکار نے پاکستانی گانے ’کی جاناں‘ کو ہوبہو نقل کرلیا

شائع September 8, 2021
سونیا حسین کا گانا گزشتہ برس جولائی میں ریلیز ہوا تھا—اسکرین شاٹ
سونیا حسین کا گانا گزشتہ برس جولائی میں ریلیز ہوا تھا—اسکرین شاٹ

بھارتی موسیقاروں، گلوکاروں اور فلم سازوں کی کاپی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گلوکار برہم دریا نے پاکستان کے ایوارڈ یافتہ گانے ’کی جاناں‘ کو کاپی کر لیا۔

بھارت کے پنجابی گلوکار برہم دریا نے 4 ستمبر کو اپنا گانا ’موڈ ہیپی‘ ریلیز کیا، جس کی 95 فیصد عکس بندی پاکستانی گانے ’کی جاناں‘ کی کاپی ہے۔

’کی جاناں‘ کو شانی ارشد نے جولائی 2020 میں ریلیز کیا تھا، جس میں سونیا حسین اور محسن عباس اداکاری کرتے دکھائی دیے تھے۔

بابا بلھے شاہ کی شاعری سے ماخوذ گانے کی ویڈیو کی ہدایات معروف فلم ساز نبیل قریشی نے دی تھیں جبکہ اسے فضا علی میرزا نے پروڈیوس کیا تھا۔

گانے کو صوبہ بلوچستان کے خوبصورت پہاڑوں کے دامن میں فلمایا گیا تھا اور گانے میں قبائلی روایات کے تحت ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے واقعے کو دکھایا گیا تھا۔

’کی جاناں‘ میں سونیا حسین کو محبت کی شادی کرنے پر اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس کے دولہے کو قتل کردیا جاتا ہے، جس کے بعد وہ بندوق اٹھا کر اہل خانہ کو بھی ختم کردیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنی میوزک ویڈیو ’کی جاناں‘ کیلئے عالمی ایوارڈز

پاکستانی ویڈیو کی طرح بھارتی پنجابی ویڈیو کی عکس بندی بھی پہاڑوں کے دامن میں کی گئی اور اس میں بھی قبائلی رسم و روایات کو دکھایا گیا ہے۔

بھارتی گانے کے 95 فیصد مناظر پاکستانی گانے کی کاپی ہیں—اسکرین شاٹ
بھارتی گانے کے 95 فیصد مناظر پاکستانی گانے کی کاپی ہیں—اسکرین شاٹ

’موڈ ہیپی‘ میں بھی ’غیرت کے نام پر قتل‘ کے واقعے کو دکھایا گیا ہے اور پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اہل خانہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بھارتی گانے کی اداکارہ نے سونیا حسین کی طرح بندوق اٹھاکر اپنے بھائی سمیت اپنے والد کے محافظوں کو بھی قتل کر دیتی ہے مگر والد کے سامنے وہ بندوق نہیں چلاتی۔

بھارتی ویڈیو میں نہ صرف پاکستانی گانے کی عکس بندی کے انداز کو کاپی کیا گیا ہے بلکہ اس کے مناظر بھی سونیا حسین کے گانے کی طرح شوٹ کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024