• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

'پاکستان کو آپ پر فخر ہے' گولڈ میڈل جیتنے پر حیدر علی کو قوم کی مبارکباد

شائع September 3, 2021
حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں— فوٹو: پیرالمپک گیمز ٹوئٹر
حیدر علی ٹوکیو پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں— فوٹو: پیرالمپک گیمز ٹوئٹر

ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی کو بہت زیادہ پذیرائی ملی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

حیدر علی نے 6 میں سے تیسری مرتبہ میں 47.84 میٹر کی جبکہ پانچویں مرتبہ میں 55.26 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا، وہ ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

یوکرین کے مائیکولا زابنیاک نے 52.43 میٹر کی تھرو کے ساتھ چاندی جبکہ برازیل کے جو وِکٹر ٹیکزیرا ڈی سوزا نے 51.86 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو پیرالمپکس: حیدر علی نے پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی

پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی کوششوں کو سراہنے اور انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے نام سے منسوب ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حیدر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم سب کو متاثر کرتے رہیں'۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایم این اے عندلیب عباس نے کہا کہ حیدر علی نے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر ملک کے لیے باعثِ فخر بن گئے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ 'آپ نے تاریخ رقم کردی اور پوری قوم کو آپ پر فخر ہے'۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے ناز بلوچ نے کہا حیدر علی نے طلائی تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا۔

صحافی ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ حیدر علی کو میڈل جیتتے دیکھنا ایک قابلِ فخر وقت ہے۔

گلوکار اور ٹی وی اینکر فخر عالم نے ٹوئٹ کی کہ شاباش حیدر علی، پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔

مارشل آرٹس چیمپئن کلثوم ہزارہ نے لکھا کہ حیدر علی کو جیتتے دیکھنا ایک جذباتی اور بہترین لمحہ تھا۔

صحافی مظہر عباس نے بھی انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ دعا ہے کہ آپ پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیتیں، اپنا اچھا کام جاری رکھیں۔

صحافی فیضان لاکھانی نے پاکستان کا نام روشن کرنے، قوم کے لیے فخر کا باعث بننے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

فیشن ڈیزائنر حسین شہریار نے کہا کہ حیدر علی نے دنیا کو دکھا دیا کہ کوئی اس شخص کو روک نہیں سکتا جو پرعزم ہو، آپ سب کے لیے ایک متاثر کن شخصیت ہیں۔

صحافی آصف خان نے انہیں ہیرو قرار دیا۔

وزیراعظم آفس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی علی حیدر کی تعریف کی گئی اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024