• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اڑنے والی گاڑی کی 2 شہروں کے درمیان کامیاب آزمائشی پرواز

شائع September 1, 2021
سلواکیہ کے 2 شہروں کے درمیان گاڑی نے کامیاب پرواز کی — یوٹیوب/اسکرین شاٹ
سلواکیہ کے 2 شہروں کے درمیان گاڑی نے کامیاب پرواز کی — یوٹیوب/اسکرین شاٹ

بہت جلد اپنی گاڑی کو سڑک پر دوڑانے کی بجائے فضا میں اڑانے کا خواب تعبیر پانے والا ہے۔

ایک کمپنی نے اپنی پروٹوٹائپ فلائنگ کار کی یورپی ملک سلواکیہ کے 2 شہروں کے درمیان کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کی۔

کین ویژن کی ایئر کار نامی یہ گاڑی سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا اور نیترا کے درمیان 35 منٹ تک پرواز کرنے میں کامیاب رہی۔

ایئرکار میں 160 ہارس پاور کا بی ایم ڈبلیو انجن موجود ہے جبکہ ایک فکسڈ پروپلر سے بھی لیس ہے۔

ایئر کار 3 منٹ سے بھی کم وقت میں طیارے سے زمینی گاڑی میں تبدیل ہوجاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پروٹوٹائپ گاڑی نے اب تک 40 گھنٹے سے زیادہ وقت کی آزمائشی پروازیں مکمل کرلی ہیں۔

یہ گاڑی 8200 فٹ کی بلندی تک پرواز کرچکی ہے اور زیادہ سے زیادہ 118 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتی ہے۔

سلواکیہ میں پرواز کے بعد یہ زمین پر پہنچ کر گاڑی میں تبدیل ہوئی اور شہر کے مرکز تک سفر کرکے گئی۔

کمپنی کے سی ای او اسٹیفن کلین نے بتایا کہ ایئر کار اب محض کوئی کانسیپٹ نہیں سائنس فکشن سے حقیقت میں تبدیل ہوچکی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایئر کار پروٹوٹائپ 2 پر کام کیا جارہا ہے جس میں 300 ہارس پاور انجن ہوگا جبکہ 186 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 621 میل تک سفر کرسکے گی۔

کمپنی کی جانب سے ایئرکار کے 3 اور 4 نشستوں والے ماڈلز کی تیاری کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

متعدد کمپنیوں کی جانب سے اڑنے والی گاڑیوں کی تیاری پر کام کیا جارہا ہے مگر اب کانسیپٹ یا پروٹوٹائپ سے آگے بڑھ نہیں سکی ہیں۔

اگر کوئی کمپنی اڑنے والی کمرشل گاڑی تیار کرنے میں کامیاب بھی ہوجاتی ہے تو اس کی ریگولیٹری منظوری کے لیے بھی کئی برس لگ سکتے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Zahoor Hussain Sep 02, 2021 02:40pm
مستقبل کے لیے زبردست ایجاد ہے اس کی کامیابی یا ناکامی پہ انتظار کرنا پڑے گا مگر فی الحال یہ قابل ستائش قدم ہے مسلمان ملکوں کو بھی سائنس اور ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنا چاہیے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024