• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرکٹر بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش

شائع September 1, 2021
بسمہ معروف کی ٹوئٹ پر فالوورز، ساتھی ایتھیلیٹس اور صحافیوں نے انہیں مبارکباد دی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
بسمہ معروف کی ٹوئٹ پر فالوورز، ساتھی ایتھیلیٹس اور صحافیوں نے انہیں مبارکباد دی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بسمہ معروف نے بیٹی کی پیدائش کی خبر 30 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ 'اللہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی سے نوازا ہے، الحمداللہ'۔

بسمہ معروف کی مذکورہ ٹوئٹ کے بعد فالوورز، ساتھی ایتھیلیٹس اور صحافیوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اسپورٹس اینکر اور صحافی سویرا پاشا نے بسمہ معروف کو مبارکباد دی اور کہا کہ دوسری اننگز کے لیے تیار رہیں۔

کرکٹر سہیل انور نے بسمہ معروف اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔

کرکٹر عمر گل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دی۔

انگلینڈ کے کرکٹر ہیتھر نائٹ نے بسمہ معروف کو مبارکباد دی۔

اینکر حیدر اظہر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹر انور علی خان نے لکھا کہ 'ماشا اللہ، اللہ پاک نصیب اچھے کرے، آمین'۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ 'ہم بسمہ معروف کو بیٹی کی والدہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں'۔

ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے سوال کیا گیا کہ 'آپ کے خیال میں وہ کیا بنے گی، بلے باز یا باؤلر'؟

خیال رہے کہ بسمہ معروف 2018 میں اپنے کزن ابرار احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

انہوں نے رواں برس اپریل میں غیر معینہ مدت تک کرکٹ سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024