• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:22pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:45pm
  • LHR: Asr 4:32pm Maghrib 6:17pm
  • ISB: Asr 4:37pm Maghrib 6:22pm

امریکی افواج کا انخلا مکمل، طالبان نے 20 سال بعد دوبارہ اقتدار حاصل کرلیا

شائع August 31, 2021

امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے اور آخری امریکی فوجی کے افغانستان سے روانہ ہونے کے بعد طالبان نے 20 سال بعد ملک کا اقتدار دوبارہ حاصل کرلیا۔

انخلا مکمل ہونے کے امریکی اعلان پر کابل کی گلیوں میں جشن کے طور پر ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ رات گئے جنگجوؤں نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

امریکا کی افغانستان سے واپسی کے بعد طالبان رہنماؤں نے ملک کو محفوظ بنانے، ایئرپورٹ کو دوبارہ کھولنے اور سابق مخالفین کو عام معافی دینے کا وعدہ کیا ہے۔

طالبان بدری اسپیشل فورس نے 31 اگست کو کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا — فوٹو: اے ایف پی
طالبان بدری اسپیشل فورس نے 31 اگست کو کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا — فوٹو: اے ایف پی