• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوشل میڈیا پر ینگ اسٹنرز کے گانے 'وائے ناٹ میری جان' کے چرچے

شائع August 30, 2021
س گانے کو  24 گھنٹے سے کم   وقت میں 9 لاکھ سے  زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
س گانے کو 24 گھنٹے سے کم وقت میں 9 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ریپ گلوکاروں طلحہ انجم اور طلحہ یونس جو ینگ اسٹنرز کے نام سے جانے جاتے ہیں، نے حال ہی میں نیا گانا 'وائے ناٹ میری جان' ریلیز کیا ہے جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

'برگرِ کراچی' جیسے گانے سے مقبولیت پانے والے ینگ اسٹنرز نے اس مرتبہ بھی اردو زبان میں ریپ سانگ ریلیز کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ینگ اسٹنرز نے ویسے تو 'وائے ناٹ میری جان' کو مشروبات بنانے والی کمپنی پیپسی پاکستان کے اشتراک سے ریلیز کیا ہے اور انٹرنیٹ صارفین کو اس گانے کے بول بے حد پسند آئے ہیں۔

ینگ اسٹنرز نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس گانے کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور دونوں گلوکاروں کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

اکثر صارفین نے اردو زبان میں ریپ گانے ریلیز کرنے پر انہیں سراہا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

علاوہ ازیں طلحہ یونس کا ماننا ہے کہ ان کا نیا گانا موسیقی کی دنیا میں حیران کن تبدیلیاں لائے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل 2021 کے آفیشل ترانے میں دونوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع نہیں ملا۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے 'گروو میرا' ینگ اسٹنرز، آئمہ بیگ اور نصیبو لال نے گایا تھا۔

اداکارہ اور وی جے انوشے اشرف نے بھی اس گانے کی تعریف کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ینگ اسٹنرز کا گانا بے حد مقبول ہورہا ہے اور اسے 24 گھنٹے سے کم وقت میں 9 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024