• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شادی کے لیے کسی نے شردھا کا ہاتھ نہیں مانگا، شکتی کپور

شائع August 30, 2021
اداکارہ کے اس وقت روہن شریستھا سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے اس وقت روہن شریستھا سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کے مقبول بولی وڈ ولن شکتی کپور نے بیٹی شردھا کپور کی جلد شادی کی چہ مگوئیوں پر رد عمل دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ تاحال کسی نے ان سے بیٹی کا ہاتھ نہیں مانگا۔

شوبز ویب سائٹ ’اسپاٹ بائے‘ سے خصوصی بات کرتے ہوئے شکتی کپور نے بیٹی شردھا کپور کی شادی سمیت بیٹے سدھانتھ کی زندگی پر کھل کر بات کی اور کہا کہ بطور والد وہ بچوں پر کسی طرح کی پابندی نہیں لگاتے۔

شکتی کپور کا کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے یہ غلط افواہیں ہیں کہ انہوں نے بیٹی کو اداکارہ بننے سے روکا تھا۔

ماضی کے مقبول ولن کے مطابق ان کی بیٹی شردھا کپور نے اس زندگی کا خود انتخاب کیا ہے اور وہ تو انہیں ’سونے کی لڑکی‘ کہتے ہیں۔

ماضی میں شردھا کپور کے تعلقات فرحان اختر سے بھی رہےہیں—فائل فوٹو: فیس بک
ماضی میں شردھا کپور کے تعلقات فرحان اختر سے بھی رہےہیں—فائل فوٹو: فیس بک

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بیٹی کی جلد شادی کی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ تاحال ان سے کسی نے بیٹی کا ہاتھ نہیں مانگا۔

شکتی کپور نے بیٹی کے بوائے فرینڈ فوٹوگرافر روہن شریستھا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان سے نہ تو شادی کی بات کی اور نہ ہی بیٹی کا ہاتھ مانگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کو فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا

اداکار نے تصدیق کی کہ ان کی بیٹی اور روہن شریستھا ملتے رہتے ہیں اور دونوں میں انتہائی گہرے مراسم بھی ہیں مگر انہیں نہیں معلوم کہ وہ شادی بھی کرنا چاہیں گے یا نہیں؟

شکتی کپور نے یہ بھی کہا کہ ابھی ان کی بیٹی کی توجہ کیریئر پر ہے اور فوری طور پر ان کی شادی کا امکان نہیں، کیوں کہ تاحال کسی نے ان سے بیٹی کا ہاتھ نہیں مانگا۔

شردھا اور روہن شریستھا کی شادی کی خبریں 2019 سے جاری ہیں—فائل فوٹو: تائمز آف انڈیا
شردھا اور روہن شریستھا کی شادی کی خبریں 2019 سے جاری ہیں—فائل فوٹو: تائمز آف انڈیا

شکتی کپور نے ایسے وقت میں بیٹی کی شادی سے متعلق وضاحت کی ہے جب کہ بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں تھیں کہ ممکنہ طور پر شردھا کپور رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

شردھا کپور اور روہن شریستھا کی شادی کی چہ مگوئیاں 2019 سے جاری ہیں اور 2020 میں تو بھارتی میڈیا نے یہ دعوے تک کردیے تھے کہ دونوں سال کے اختتام تک ایک ہوجائیں گے۔

اس سے قبل سال 2019 میں بھارتی میڈیا نے خبروں میں یہ تک دعویٰ کیا تھا کہ شردھا کپور نے شادی کے لیے خریداری شروع کردی۔

ایسی خبروں کے بعد افواہیں تھیں کہ شردھا کپور ممکنہ طور پر رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی لیکن اب ان کے والد شکتی کپور نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بیٹی فوری طور پر شادی نہیں کرنے والیں، کیوں کہ تاحال کسی نے ان کا رشتہ نہیں مانگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024