• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مرد کے سر پر ’سیب‘ رکھ کر اسے پاؤں سے نشانہ بنانے پر آمنہ الیاس کو تنقید کا سامنا

شائع August 30, 2021
اداکارہ کی ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی ویڈیو کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کو حال ہی میں شیئر کی گئی مختصر ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے، جس میں وہ ایک مرد کے سر پر ’سیب‘ رکھ کر اسے پاؤں سے نشانہ بناتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

آمنہ الیاس نے 28 اگست کو انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتباہی کیپشن بھی لکھا کہ ویڈیو بناتے ہوئے کسی کی دل آزاری نہیں کی گئی۔

ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کو خبردار بھی کیا کہ وہ ان کی طرح گھر پر اس طرح کی پریکٹس کرنے سے گریز کریں۔

مختصر ویڈیو میں آمنہ الیاس کو پاؤں سے مرد کے سر پر رکھے گئے سیب کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کا پاؤں سیب کے بجائے مرد کے سر اور چہرے پر لگتا ہے اور اتنے میں ویڈیو کا اختتام ہوجاتا ہے۔

شوبز شخصیات نے اداکارہ کی ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
شوبز شخصیات نے اداکارہ کی ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

انسٹاگرام پر مذکورہ ویڈیو کو لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور اس پر درجنوں افراد نے کمنٹس کیے ہیں۔

آمنہ الیاس کی ویڈیو پر کمنٹس کرنے والے افراد میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں، جنہوں نے اداکارہ کے عمل کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے اداکارہ کے عمل پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے جسمانی خدوخال کے بجائے مسائل پر توجہ دیں، آمنہ الیاس کا لوگوں کو مشورہ

تاہم بعض شخصیات نے ویڈیو کو خوفناک بھی قرار دیا اور کہا کہ ویڈیو سے تشدد کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

درجنوں افراد نے اداکارہ پر تنقید کی—اسکرین شاٹ
درجنوں افراد نے اداکارہ پر تنقید کی—اسکرین شاٹ

آمنہ الیاس کی ویڈیو پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان سمیت ان کی طرفداری کرنے والی شوبز شخصیات پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر مسکرانے والی شوبز شخصیات میں اداکارہ منال خان، ایمن خان اور سید صائم علی شامل تھے، جن پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات پر تنقید کرنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ جس مرد کے سر پر ’فروٹ‘ رکھ کر اداکارہ پاؤں سے نشانہ لگا رہی ہیں، اسی شخص کی جگہ ان اداکارہ کو ہونا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس کو ‘باڈی شیمنگ’ سے متعلق ویڈیو پر تنقید کا سامنا

آمنہ الیاس کی مذکورہ ویڈیو کے اسکرین شاٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کرکے نہ صرف اداکارہ پر تنقید کی گئی بلکہ لوگوں نے مسئلے کو بڑھاتے ہوئے ’فیمنزم‘ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

لوگوں کی تنقید کے باوجود تاحال آمنہ الیاس نے کوئی رد عمل نہیں دیا جب کہ انہوں نے ویڈیو کے کمنٹس بھی بند نہیں کیے۔

لوگوں نے اداکارہ کی ویڈیو پر خوش ہونے والی شخصیات پر بھی تنقید کی—اسکرین شاٹ
لوگوں نے اداکارہ کی ویڈیو پر خوش ہونے والی شخصیات پر بھی تنقید کی—اسکرین شاٹ

تبصرے (2) بند ہیں

Habibullah Aug 30, 2021 03:03pm
Jub bunda thora famous ho jata hay to wo isi tarah pagal ho jata hay, aur wo hurkatain kerta hay ke usko is ka ahsaas nahi hota
SamiK Aug 31, 2021 03:16pm
These so called liberals desperately do something to get Public response.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024