• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سیریل کلر کے کردار میں یاسر حسین کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع August 29, 2021
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا—فوٹو: انسٹاگرام
یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا—فوٹو: انسٹاگرام

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اداکار و میزبان یاسر حسین کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کا پہلا پوسٹر شیئر کیا۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یاسر حسین نے لکھا کہ 'جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر' جلد آرہی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ عائشہ عمر نے تصدیق کی تھی کہ وہ اور یاسر حسین جلد ابو علیحہ کی ہارر فلم میں دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین قاتل اور عائشہ عمر پولیس افسر بننے کو تیار

عائشہ عمر نے بتایا تھا کہ وہ اور یاسر حسین، لاہور کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

اداکارہ نے بتایا تھا کہ فلم کی ہدایات اور کہانی ابو علیحہ نے لکھی ہے اور جلد ہی اس کی شوٹنگ بھی شروع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 100 بچوں کے قاتل جاوید اقبال پر شمعون عباسی کی ویب سیریز

خیال رہے کہ جاوید اقبال مغل 100 بچوں کے قتل اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم تھا۔

1999 میں جاوید اقبال نے پولیس کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے 100 بچوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا جن کی عمریں 6 سے 16 سال کے درمیان تھیں، اس نے ساتھ میں یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ اس نے ان بچوں کو گلا گھونٹ کر مارا اور ان کے جسم کے کئی ٹکڑے کیے۔

جاوید اقبال مغل نے 2001 اکتوبر میں لاہور کی جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024