• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

منال خان اور احسن محسن اگلے ماہ شادی کریں گے

شائع August 28, 2021
اگلے ماہ شادی کا اعلان دونوں نے  انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شادی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اگلے ماہ شادی کا اعلان دونوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شادی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام اگلے ماہ ستمبر کی 10 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

اگلے ماہ شادی کا اعلان منال خان اور احسن محسن کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر شادی کے دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا گیا۔

منال خان نے شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ 'الحمداللہ، احسن محسن اکرام آپ کہاں سے اچانک آگئے؟ اب ہمیشہ ساتھ رہیں گے'۔

دوسری جانب محسن احسن اکرام نے بھی دعوت نامے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'الحمداللہ، ہم شادی کررہے ہیں'۔

مزید پڑھیں: منال خان اور احسن محسن نے باضابطہ طور پر منگنی کرلی

محسن احسن اکرام نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ 'منال خان میں آپ سے ہمیشہ، اپنی آخری سانس تک محبت کروں گا'۔

شادی کے دعوت نامے پر نظر ڈالی جائے تو منال خان اور احسن محسن اکرام 10 ستمبر بروز جمعے کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

ان کی شادی کی تقریب کا آغاز 10 ستمبر کو شام 6 بجے سے ہوگا اور دعوت نامے میں نکاح کا وقت شام 7 بجے بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منال خان اور احسن محسن نے ویلنٹائنز ڈے پر منگنی کرلی؟

تاہم منال خان اور احسن محسن کی شادی کہاں پر ہوگی اس کا ذکر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیے گئے دعوت نامے میں موجود نہیں۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ منال خان کی شادی کی تقریب مختصر پیمانے پر ہوگی یا ان کی جڑواں بہن و اداکارہ ایمن خان کی طرح ہوگی جن کی شادی کی مختلف تقریبات اور عروسی لباس کا ذکر اکثر کیا جاتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات تھے اور رواں برس فروری میں محبتوں کے عالمی دن (ویلنٹائن ڈے) پر دونوں نے رومانوی تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد ان کی منگنی کی چہ مگوئیاں ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: انگوٹھی پہننے کے تین ماہ بعد منال خان نے منگنی کرلی

بعد ازاں منال خان اور احسن محسن اکرام نے 18 مئی کو بھی سوشل میڈیا پر دوبارہ اپنی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ’بات پکی‘ کے ہیش ٹیگ کو استعمال کیا تھا، اس وقت بھی خیال کیا گیا تھا کہ دونوں نے منگنی کرلی۔

تاہم فروری اور مئی میں دونوں نے منگنی نہیں کی تھی لیکن رواں برس11 جون کو انہوں نے باضابطہ طور پر منگنی کی تقریب منعقد کی تھی، جس میں متعدد شوبز شخصیات شریک ہوئی تھیں۔

علاوہ ازیں جون میں احسن محسن اکرام سے انسٹاگرام پر ایک مداح نے پوچھا تھا کہ وہ رواں برس ہی شادی کریں گے آئندہ سال کریں گے؟ جس پر احسن محسن نے جواب دیا تھا کہ ’اس حوالے سے وہ مشورہ کریں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024