• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

انوپم کھیر نے پاکستانی بچوں کو ’بھارتی‘ سمجھنے کی غلطی تسلیم کرلی

شائع August 28, 2021
شہزاد رائے کے سمجھانے پر بولی وڈ اداکار نے غلطی تسلیم کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
شہزاد رائے کے سمجھانے پر بولی وڈ اداکار نے غلطی تسلیم کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

بولی وڈ کے سینیئر اداکار انوپم کھیر نے پاکستانی بچوں کو بھارتی بچے سمجھ کر ان کی ویڈیو شیئر کرنے کی اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا۔

انوپم کھیر نے 18 اگست کو ٹین ڈبوں کے ساتھ جنگل میں موسیقی بجاتے بچوں کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے ہندی میں لکھا تھا کہ مذکورہ بچوں کا تعلق بھارت سے ہے۔

بولی وڈ اداکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد گلوکار شہزاد رائے نے 27 اگست کو ان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے انوپم کھیر کو بتایا کہ ویڈیو میں پرفارم کرنے والے بھارتی نہیں پاکستانی بچے ہیں۔

شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ مذکورہ ویڈیو کو چند دن قبل انہوں نے ہی شیئر کیا تھا اور پرفارم کرنے والے بچوں کا تعلق پاکستان کے علاقے ہنزہ سے ہے۔

گلوکار نے انوپم کھیر کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے بچوں کو موسیقی کے آلات بھجوا رہے ہیں۔

شہزاد رائے کی جانب سے نشاندہی کیے جانے کے بعد انوپم کھیر نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ انہوں نے تصحیح کرلی۔

انوپم کھیر نے شہزاد رائے کو مینشن کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور لکھا کہ انہیں مذکورہ ویڈیو بہت پسند آئی اور وہ بچوں کے لیے دعاگو ہیں۔

انوپم کھیر کی جانب سے غلطی کا اعتراف کیے جانے کے بعد شہزاد رائے نے ایک اور ٹوئٹ میں بولی وڈ اداکار کی تعریف کی اور خود کو ان کا مداح قرار دیا۔

شہزاد رائے نے بولی وڈ اداکار کو بتایا کہ وہ مذکورہ بچوں سے متعلق انہیں باخبر کرتے رہیں گے اور یہ گلوکار کو ان کا تمام کام پسند ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو کو ابتدائی طور پر رواں ماہ 11 اگست کو شہزاد رائے نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ پرفارم کرنے والے بچوں کی تلاش میں ان کا ساتھ دیا جائے۔

شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ تمام بچوں کو موسیقی کے آلات بھجوائیں گے۔

گلوکار کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے ایک ہفتے بعد انوپم کھیر نے مذکورہ ویڈیو کو ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں بھارتی بچے قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024