• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمر نہ بڑھنے کا طعنہ دینے والی خاتون سے شہزاد رائے نے مشورہ مانگ لیا

شائع August 27, 2021
گلوکار کے مطابق انہوں نے کم عمری میں کیریئر کا آغاز کیا، اس لیے لوگ کنفیوژڈ ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
گلوکار کے مطابق انہوں نے کم عمری میں کیریئر کا آغاز کیا، اس لیے لوگ کنفیوژڈ ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار شہزاد رائے نے عمر نہ بڑھنے کا طعنہ دینے والی خاتون سے مشورہ مانگتے ہوئے ان سے پروڈکٹ متعارف کرانے کے لیے نام مانگ لیا۔

حال ہی میں جب شہزاد رائے نے اپنی ایک تصویر ٹوئٹ کی تو مداحوں نے ایک بار پھر ان کے ہر وقت جوان نظر آنے پر کمنٹس کرنا شروع کیے۔

کئی لوگوں نے دعوے کیے کہ جب وہ 15 سال کے تھے تب سے گلوکار کو ایسا دکھتے آ رہے ہیں اور اب وہ 35 سال کے ہوگئے لیکن شہزاد رائے ویسے ہی ہیں۔

کئی مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوالات کیے کہ آخر کوئی بھی انسان کیسے ہر وقت اتنا خوبصورت نظر آ سکتا ہے؟

شہزاد رائے نے اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر کبھی انسان کو نیند آ رہی ہو تو ایسے وقت میں وہ اپنی آستین اوپر کردے تو لوگوں کو ایسا لگے گا کہ وہ کام میں مصروف ہیں۔

گلوکار کی مذکورہ تصویر کو کئی افراد نے ری ٹوئٹ کیا اور کمنٹ میں شہزاد رائے سے پوچھا کہ باقی باتیں تو اپنی جگہ ٹھیک ہیں، لیکن یہ بتائیں کہ آپ کی عمر کیسے پیچھے کی جانب جا رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے عمر نہ بڑھنے کا اسٹے آرڈر لے رکھا ہے، شہزاد رائے

ایسے ہی کمنٹس کرنے والے افراد میں اریشا نامی خاتون بھی شامل تھیں جنہوں نے لکھا کہ شہزاد رائے کی عمر گزشتہ 20 سال سے بڑھی ہی نہیں۔

اریشا نے شہزاد رائے کی تصویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ اگر گلوکار عمر کو چھپانے یا روکنے کی بیوٹی مصنوعات متعارف کرائے تو وہ دنیا بھر میں تہلکہ مچا دے گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ شہزاد رائے کی عمر سال 2000 کے بعد ایک دن بھی آگے نہیں بڑھی۔

گلوکار نے مذکورہ خاتون کے کمنٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان سے مزاحیہ انداز میں بیوٹی پروڈکٹ کا نام تجویز کرنے کی فرمائش کردی۔

شہزاد رائے نے اریشا کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ بیس سال کی عمر میں سب لوگ ایسے ہی نظر آتے ہیں۔

گلوکار نے خاتون کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ ان سے بیوٹی مصنوعات متعارف کرانے کی اتنی ہی فرمائش کر رہی ہیں تو انہیں پروڈکٹ کا نام بھی تجویز کریں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مداحوں نے شہزاد رائے کی تصویر پر ان کے جوان ہونے سے متعلق کمنٹس کیے ہوں، اس سے قبل بھی ان سے متعلق مداح ایسی ہی باتیں کرتے رہے ہیں۔

انہیں ہر وقت جوان نظر آنے اور عمر نہ بڑھنے کے طعنے دیے جاتے رہے ہیں جب کہ گلوکار بھی ایسے طعنوں پر مداحوں کو کرارے جوابات دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

کچھ دن قبل ہی شہزاد رائے نے احسن خان کے پروگرام 'ٹائم آؤٹ ود احسن خان' میں کہا تھا کہ مداح ان سے پوچھتے رہتے ہیں کہ آخر ان کی عمر کیوں نہیں بڑھ رہی؟

انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کے پوچھنے پر وہ انہیں بتاتے ہیں کہ انہوں نے عمر نہ بڑھنے سے متعلق سپریم کورٹ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔

شہزاد رائے نے اسی موضوع پر بات جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ہمیشہ جوان اور پرکشش دکھائی دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ ایکسر سائز زیادہ کرتے ہیں جب کہ غذا کم استعمال کرتے ہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ انہوں نے بھی بچپن سے ہی گلوکاری شروع کی تھی اور لوگ انہیں بچپن سے ہی دیکھ رہے ہیں، اس لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کی عمر نہیں بڑھ رہی۔

شہزاد رائے کے ہمیشہ جوان نظر آنے پر مداح حیران دکھائی دیتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شہزاد رائے کے ہمیشہ جوان نظر آنے پر مداح حیران دکھائی دیتے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024