• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لورالائی: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 7 'دہشت گرد' ہلاک

شائع August 26, 2021
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم تنظیم کے 7 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کا کہنا تھا کہ کوہر ڈیم کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

دیگر سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے وہ کمپاؤنڈ جہاں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے کو گھیر لیا اور ان سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا، لیکن دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی فائرنگ کی، دو گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 7 مسلح افراد مارے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوئے، تاہم تین 'دہشت گرد' اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ 'کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے'۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مشتبہ دہشت گرد ہلاک

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم سے تھا۔

کالعدم تنظیم کے دیگر اراکین کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024