عائزہ خان و دانش تیمور پر ’پدماوت‘ کی کاپی کا الزام

شائع August 24, 2021
عائزہ خان اور دانش تیمور کا انداز بلکل دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور جیسا  دکھائی دیتا ہے—فوٹو: ٹوئٹر
عائزہ خان اور دانش تیمور کا انداز بلکل دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور جیسا دکھائی دیتا ہے—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کے معروف فیشن ہاؤس کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے برانڈ کی تشہیر کے دوران بلاک بسٹر بولی وڈ فلم ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔

فیشن برانڈ لجوانتیٗ کی جانب سے حال ہی میں ’خوش‘ نامی برائیڈل کوچیور متعارف کرایا گیا تھا، جس کی تشہیری مہم میں عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور کو دکھایا گیا تھا۔

تشہیری مہم کے سلسلے میں فیشن برانڈ نے ایک مختصر دستاویزی فکشن فلم بھی جاری کی، جس میں 1554 کے دور کے بادشاہوں اور شہنشاہوں کے فیشن کو دکھانے کی کوشش کی گئی۔

تشہیری مہم کے دوران عائزہ خان کو شہزادی جب کہ ان کے شوہر دانش تیمور کو شہزادے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

برائیڈل کوچیور کی تشہیری میں جہاں دونوں اداکاروں کے انداز کو سراہا گیا، وہیں ان پر دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کی معروف فلم ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔

فیشن ہاؤس کے برانڈ ’خوش‘ ویڈنگ میگزین کے انسٹاگرام پر جب عائزہ خان اور دانش تیمور کے مذکورہ انداز کی تصویر شیئر کی گئی تو لوگوں نے ان پر کاپی کرنے کا الزام لگایا۔

مذکورہ تصویر کے علاوہ دونوں اداکاروں کو بولی وڈ فلم کے سین میں تشہیری دستاویزی فلم میں بھی دکھایا گیا۔

دونوں اداکاروں نے ’پدماوت‘ فلم کے شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے رومانوی سین کو کاپی کیا ہے۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کا انداز شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون سے ملتا جلتا ہے—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
عائزہ خان اور دانش تیمور کا انداز شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون سے ملتا جلتا ہے—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

پاکستانی اداکاروں کے شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز اور ’پدماوت‘ کی مناظر میں کافی مشابہت ہے۔

’پدماوت‘ میں بھی شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون نے مغل بادشاہ کے دور کا فیشن ایبل لباس پہن رکھا ہے جب کہ عائزہ خان اور دانش تیمور بھی 15 ویں صدی کے فیشن سے مشابہہ لباس کی تشہیر کرتے دکھائی دیے۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کی جانب سے ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کیے جانے پر بعض لوگ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں، تاہم زیادہ تر لوگ ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024