• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم کا صوبوں میں یکساں قومی نصاب متعارف کرانے پر زور

شائع August 24, 2021
وزیر اعظم نے وفاقی وزارت تعلیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا — فوٹو: پی پی آئی
وزیر اعظم نے وفاقی وزارت تعلیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا — فوٹو: پی پی آئی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ یکساں قومی نصاب پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اکتوبر میں شروع ہونے والی دبئی ایکسپو کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں تاکہ پاکستان سیاحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لامحدود مواقع کو اجاگر کرے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی نصاب کے نفاذ کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وفاقی وزارت تعلیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ صوبوں سے مشورہ کریں کہ وہ چھٹی سے بارہویں کے نصاب کو حتمی شکل دیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تمام سماجی مسائل کا بہترین حل سیرت رسول ﷺ پر عمل کرنا ہے کیونکہ ان کی اخلاقیات اور طرز عمل تمام نسلوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی روایات اور دین کے مطابق سیاحت کو فروغ دیں گے، وزیراعظم

انہوں نے وزارت تعلیم سے کہا کہ وہ واحد قومی نصاب میں مسلسل جائزے اور اس میں درکار ضروری تبدیلیوں کو یقینی بنائے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سیرت النبی ﷺ سے متعلقہ مواد کو نصاب میں شامل کرنے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اجلاس کو بتایا کہ اس مقصد کے لیے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور پارلیمانی سیکریٹری وجیہ اکرم نے بھی شرکت کی جس میں مزید بتایا گیا کہ اساتذہ کی تربیت اور امتحانات کے معیار پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

تعمیراتی مواد

علاوہ ازیں ایک علیحدہ اجلاس میں وزیراعظم نے اسٹیل اور سیمنٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

مارکیٹ کے ذرائع نے بتایا کہ دو ماہ میں اسٹیل کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن ہوگئی ہے جبکہ سیمنٹ کی قیمت اسی عرصے میں 480 روپے سے بڑھ کر 650 روپے فی 50 کلو بیگ تک پہنچ گئی ہے۔

تعمیراتی مواد کی قیمت ہر گزرتے دن میں بڑھ رہی ہے جو وزیر اعظم کے کم لاگت والے گھر کے وژن کو متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاؤسنگ منصوبے پر حکومت سندھ سے کوئی تعاون نہیں ملا، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعمیراتی مواد کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنائیں۔

وزیراعظم نے تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے ون ونڈو سہولت قائم کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ وہ پاک ۔ چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت قائم کیے جانے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کر سکیں۔

دبئی ایکسپو

دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کی شرکت کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعظم خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دریائے راوی پراجیکٹ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اور خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں میں سیاحت جیسے منصوبوں کو اجاگر کریں تاکہ ان علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دبئی ایکسپو 2020 میں ’پاکستان پویلین‘ سے حکومت کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کریں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا بھارتی میڈیا کو منہ توڑ جواب

انہوں نے ایکسپو میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی فعال شرکت پر زور دیا جس سے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے۔

یکم اکتوبر کو شروع ہونے والا میگا ایونٹ اگلے 6 ماہ تک جاری رہے گا۔

ارباب غلام رحیم کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے حالیہ ہفتوں میں وزیر اعظم خان سے چوتھی مرتبہ ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور وہاں پی ٹی آئی کی تنظیم نو پر تبادلہ خیال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024