• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صدف کنول نے ملبوسات کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

شائع August 23, 2021
انہوں نے اپنے نام سے منسوب  برانڈ کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں اور تعاون  کی درخواست کی—فوٹو: انسٹاگرام
انہوں نے اپنے نام سے منسوب برانڈ کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں اور تعاون کی درخواست کی—فوٹو: انسٹاگرام

معروف و شوبز شخصیات کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی ماڈل صدف کنول نے بھی ملبوسات کا برانڈ متعارف کرنے کا اعلان کردیا۔

صدف کنول نے اپنا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔

انہوں نے اپنے نام سے منسوب برانڈ کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں اور تعاون کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: مایا علی اور ایمن خان کا اپنے برانڈز متعارف کرانے کا اعلان

تاہم صدف کنول نے اپنی پوسٹ میں برانڈ سے متعلق کوئی تفصیلات بیان نہیں کیں۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'اپنی فیشن لائن کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کررہی ہوں، یہ ہمارے دل کے بہت قریب ہے'۔

اگرچہ ابھی تک برانڈ متعارف کرانے کی تاریخ یا برانڈ کے کپڑوں کے اسٹائلز سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن لوگ بہت پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

کئی شوبز شخصیات نے صدف کنول کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔

ماڈل صدف کنول کے شوہر شہروز سبزواری نے بھی انسٹاگرام پر یہی پوسٹ شیئر کی۔

ان سے قبل اداکارہ مایا خان، ایمن اور منال خان بھی کپڑوں کے برانڈز متعارف کراچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صنم جنگ نے پرفیوم کا برانڈ متعارف کرادیا

رواں برس مئی میں اداکارہ صنم جنگ نے پرفیومز کا برانڈ متعارف کرایا تھا اور اس سے قبل رمضان میں اداکار احسن خان نے ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ان سے قبل بھی متعدد اداکاراؤں، ماڈلز و گلوکاراؤں سمیت اسپورٹس و دیگر لائف اینڈ اسٹائل شخصیات نے میک اپ، بیوٹی، لباس و فیشن برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔

شوبز شخصیات میں سے بعض شخصیات نے اپنے پروڈکشن ہاؤس بھی متعارف کرا رکھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024