• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع August 21, 2021
سیمی راحیل نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع دی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
سیمی راحیل نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع دی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

گزشتہ ہفتے کی طرح اس بار بھی شوبز کی دنیا میں افواہوں اور چہ مگوئیاں کا بازار گرم رہا جب کہ ہولی وڈ و بولی وڈ سمیت پاکستانی شوبز انڈسٹری سے بھی کئی طرح کی خبریں سامنے آئیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی زیادہ تر شخصیات نے اس ہفتے پڑوسی ملک افغانستان پر طالبان کے کنٹرول سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں، طالبان نے 15 اگست کو دارالحکومت کابل سمیت افغان صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

افغانستان پر طالبان کے کنٹرول پر بولی وڈ اور ہولی وڈ شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انجلینا جولی کی انسٹاگرام پر انٹری

ہولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر انٹری دیتے ہوئے اپنی پہلی پوسٹ میں نوعمر افغان لڑکی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے خط کی تصاویر شیئر کیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے فالووز کی تعداد لاکھوں میں ہوگئی۔

انجلینا جولی نے پہلی پوسٹ 20 اگست کو شیئر کی اور 21 اگست تک ان کے فالوورز کی تعداد 45 لاکھ تک ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ افغان خواتین کے حقوق سمیت وہاں انسانی حقوق کےتحفظ کے لیے انسٹاگرام کو استعمال کریں گی۔

سینیئر اداکارہ سیمی راحیل علیل ہوگئیں

سینیئر اداکارہ سیمی راحیل نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ علیل ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے، ساتھ ہی انہوں نے خدا سے جلد طبیعت بہتر کرنے کی دعا بھی مانگی۔

اداکارہ کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں کیا ہوا ہے، تاہم انہوں نے پوسٹ شیئر کرتتے ہوئے کورونا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ وبا کا شکار ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ گھر پر ہی ہیں یا پھر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم ان کی پوسٹ پر متعدد شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

کرینہ کپور نے بلآخر دوسرے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

بولی وڈ بیبو کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے ’جے‘ یا جہانگیر خان کے ہمراہ پہلی بار انسٹاگرام پر تصویر شیئر کردی۔

کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں برس فروری میں ہوئی تھی اور انہوں نے 20 اگست سے قبل ان کی کوئی بھی واضح تصویر جاری نہیں کی تھی اور نہ ہی تاحال انہوں نے دوسرے بیٹے کے نام کا اعلان کیا ہے۔

کرینہ کپور نے 20 اگست کو انسٹاگرام پر بیٹے کو گود میں لینے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی زندگی کے خوبصورت 6 ماہ‘۔

اداکارہ نے تصویر کے ہمراہ بیٹے کا نام نہیں لکھا اور نہ ہی تاحال انہوں نے ان کے نام کی تصدیق کی ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے دوسرے بیٹےکا نام ’جہانگیر خان‘ ہے اور اسے پیار سے ’جے‘ پکارا جاتا ہے۔

آئمہ بیگ کے نئے ہیئر اسٹائل پر شہباز شگری بھی فدا

اداکارہ و گلوکار آئمہ بیگ نے نئے ہیئر اسٹائل میں انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں تو جہاں مداحوں اور شوبز شخصیات نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں خوبصورت قرار دیا، وہیں شہباز شگری نے بھی ان کی تعریفیں کیں۔

گلوکارہ کے منگیتر شہباز شگری نے آئمہ بیگ کے نئے ہیئر اسٹائل کو سراہتے ہوئے ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی۔

جہاں لوگوں نے آئمہ بیگ کے انداز کو سراہا، وہیں کئی لوگوں نے ان کی تصاویر پر منفی کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نامباسب زبان بھی استعمال کی۔

ڈیمی لواٹو اپنی جنسیت سے متعلق تذبذب کا شکار

امریکی گلوکارہ و اداکارہ ڈیمی لواٹو جہاں ماضی میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے اپنے رومانوی تعلقات اور کیریئر کو آگے بڑھانے جیسے مسائل کا شکار رہی ہیں، وہ حالیہ دنوں میں اپنی ’جنسی شناخت‘ سے متعلق تذبذب کا شکار دکھائی دیتی ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ کے مطابق حالیہ انٹرویو میں ڈیمی لواٹو نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ مستقبل میں وہ اپنی شناخت ’مخنث‘ کے طور پر کروائے اور یہ بھی ممکن ہے کہ زندگی کے کسی موڑ پر وہ اپنی شناخت صنف سے آزاد شخص کے طور پر کروائے۔

بدلتے وقت کے ساتھ صنفی شناخت تبدیل ہوسکتی ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: رائٹرز
بدلتے وقت کے ساتھ صنفی شناخت تبدیل ہوسکتی ہے، اداکارہ—فائل فوٹو: رائٹرز

ڈیمی لواٹو کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم کہ صنف کی تبدیلی کیسے اور کیوں ہوتی ہے، تاہم ممکن ہے کہ وہ بدلتے رجحانات اور گزرتی عمر کے ساتھ اپنی صنفی شناخت تبدیل کرتی رہیں اور بڑھاپے میں ایک خاتون کے طور پر خود کو پیش کریں۔

ڈیمی لواٹو نے رواں برس مئی میں ہی کہا تھا کہ ان کے جنسی رجحانات تبدیل ہوچکے ہیں اور وہ خود کو مکمل طور پر خاتون نہیں بلکہ مخنث کی طرح سمجھتی ہیں۔

رندیپ ہودا کو پریا شرما کا نوٹس

بولی وڈ کے جدید ولن رندیپ ہودا کو اسکرپٹ ایڈیٹر پریا شرما نے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

رندیپ ہودا کے خلاف خاتون لکھاری نے شکایت بھی درج کروادی—فائل فوٹو: فیس بک
رندیپ ہودا کے خلاف خاتون لکھاری نے شکایت بھی درج کروادی—فائل فوٹو: فیس بک

’انڈیا ڈاٹ کام‘ کے مطابق پریا شرما نے رندیپ ہودا پر معاہدے کے باوجود فلم میں کام نہ کرنے اور کام کے مطالبے پر دھمکیاں دینے کےالزامات بھی عائد کردیے جب کہ خاتون نے اداکار کے خلاف ریاست ہریانہ میں پولیس میں شکایت بھی درج کروادی۔

پولیس کو درج کروائی شکایت میں پریا شرما نے رندیپ ہودا پر دھمکیاں دینے جیسے الزامات عائد کیے اور ساتھ ہی انہیں ہرجانے کےطور پر 10 کروڑ روپے ادا کرنے کا ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا۔

راجر واٹر 77 سال کی عمر میں دولہا بننے کو تیار

انگریز موسیقار، نغمہ نگار اور لکھاری 77 سالہ راجا واٹر نے پانچویں شادی کے لیے خود سے کم عمر خاتون سے منگنی کرلی اور خبریں ہیں کہ جلد ہی وہ پانچویں بار دولہا بننے والےہیں۔

راجر واٹر پہلے چار شادیاں کر چکے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
راجر واٹر پہلے چار شادیاں کر چکے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

’پیج سکس‘ کے مطابق راجر واٹر نے گزشتہ ہفتے خاموشی سے منگنی کرلی اور امید ہے کہ جلد ہی وہ پانچویں شادی بھی کریں گے، تاہم وہ کب تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے، اس حوالے سےکچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

راجر واٹر نے پہلے چار شادیاں کیں اور چاروں طلاق پر ختم ہوئیں، انہیں پہلی شادیوں سے کم از کم تین بچے بھی ہیں، ان کا شمار امیر ترین موسیقاروں میں بھی ہوتا ہے۔

عامر خان کے چھوٹے بھائی فیصل خان کی فلموں میں واپسی

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کے چھوٹے بھائی اور فلم ’میلہ‘ سے شہرت حاصل کرنےو الے اداکار فیصل خان 7 سال بعد دوبارہ فلموں میں دکھائی دیں گے۔

فیصل خان ’فیکٹری‘ نامی فلم سے دوبارہ بولی وڈ میں انٹری دے رہے ہیں، ان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا اور جلد ہی فلم کو بھی جاری کردیا جائے گا۔

فیصل خان آخری بار 2015 میں فلم میں دکھائی دیے تھے، اب سات سال بعد انہوں نے بڑے پردے پر واپسی کی ہے ۔

خواہش تھی 10 بچوں کی ماں ہوتی، نکول کڈمین

آسٹریلوی نژاد ہولی وڈ اداکارہ 54 سالہ نکول کڈمین نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ کم از کم 10 بچوں کی ماں بنیں مگر انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

’میری کلیری‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوانی سے ان کی خواہش تھی کہ ان کا اپنا خاندان بہت بڑا ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو جنم دیں، کیوں کہ انہیں ماں بننا بہت اچھا لگتا ہے۔

بڑے خاندان کی خواہش تھی، اداکارہ—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
بڑے خاندان کی خواہش تھی، اداکارہ—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ وہ 10 بچوں کو جنم نہیں دے پائیں، تاہم ان کے 6 بھتیجے اور ایک بانجھا ہے اور مجموعی طور پر وہ 12 بچوں کی کفیل ہیں۔

نکول کڈمین ماضی میں بچوں سے متعلق باتیں کرتی رہی ہیں اور رپورٹس کے مطابق بانجھ پن کی وجہ سے وہ حقیقی ماں نہیں بن پائیں، تاہم انہوں نے پہلے شوہر ٹام کروز کے ہمراہ بھی 2 بچوں کو گود لیا تھا جو اب 28 اور 26 سال کے ہو چکے ہیں جب کہ دوسرے شوہر کیتھ اربن کے ساتھ شادی کرنے کے بعد بھی انہوں نے کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچوں کی پیدائش کی۔

70 سال کی عمر میں یومیہ 45 منٹ سوئمنگ کرنے اور ایک گھنٹے تک واک کرنے والے راکیش روشن

بولی وڈ فلم ساز و ماضی کے اداکار راکیش روشن نے کہا ہے کہ وہ 70 سال عمر ہوجانے کے باوجود اب بھی یومیہ 45 منٹ تک سوئمنگ کرتے اور ایک گھنٹے تک پیدل چلتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں اپنی فٹنیس سے متعلق بتایا کہ وہ یومیہ بنیادوں پر یوگا کرنے سمیت 5 کلو میٹر تک چلنے اور سوئمنگ کرنے سمیت دیگر ورزشیں بھی کرتے ہیں جب کہ ہلکی پھلکی غذا کھاتے ہیں۔

کینسر کے بعد 40 کلو وزن کم کیا، راکیش روشن—فائل فوٹو: فیس بک
کینسر کے بعد 40 کلو وزن کم کیا، راکیش روشن—فائل فوٹو: فیس بک

فلم ساز کے مطابق فٹنیس اور ورزش کی وجہ ہی وہ گلے کے کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ۔

راکیش روش میں 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور 2019 میں ان کا آپریشن بھی کیا گیا تھا، بعد ازاں ان کی کیموتھراپی بھی جاری رہیں اور 2021 کے آغاز تک وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

حریم شاہ کے فیس بک پر 29 لاکھ فالوورز ہوگئے

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے فیس بک پر 29 لاکھ فالوورز ہوگئے، وہ نہ صرف فیس بلکہ انسٹاگرام اور سوشل ویڈیو شیئرنگ ایپ پر بھی مشہور ہیں۔

حالیہ دنوں میں وہ ترکی میں موجود ہیں، جہاں وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے موجود ہیں، وہ جولائی کے آغاز میں وہاں گئی تھیں۔

جولائی سے قبل جون میں انہوں نے پاکستان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ 4 جولائی سے شوہر کے ساتھ ترکی ہنی مون پر جائیں گی۔

تاہم ترکی میں انہیں تنہا دیکھا جا رہا ہے اور وہ وہاں سے یومیہ کم از کم دو ویڈیوز ضرور شیئر کرتی ہیں۔