• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

شاہ رخ و سری دیوی کی بیٹیاں، سیف علی و شویتا بچن کے بیٹے شوبز میں آنے کو تیار

شائع August 21, 2021
ابراہیم علی خان اور اگستیا نندا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک/انسٹاگرام/ ٹوئٹر
ابراہیم علی خان اور اگستیا نندا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک/انسٹاگرام/ ٹوئٹر

خبریں ہی فلم ساز زویا اختر اپنی آنے والی ویب سیریز میں بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیوں سمیت سیف علی خان اور شویتا بچن کے بیٹوں کو متعارف کرانے جا رہی ہیں۔

’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں دیگر شوبز ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خبریں ہیں کہ شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کی بیٹی فلم ساز زویا اختر کامک بک ’آرچی‘ پر بنی امریکی ٹی وی سیریز کا ہندی ورژن بنائیں گی، جس میں انہوں نے اسٹارز کے بچوں کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق زویا اختر ’نیٹ فلیکس‘ کے لیے امریکی ٹی وی سیریز ’رور ڈیل‘ کا ہندی ورژن تیار کریں گی جو کہ نو عمر کرداروں پر بنی سیریز ہے۔

مذکورہ سیریز کے تین اہم کرداروں میں دو لڑکیوں جب کہ ایک لڑکے کا کردار ہے اور خبرہیں کہ زویا اختر نے مرکزی کرداروں کے لیے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق یہ خبریں ہہلے ہی تھیں کہ زویا اختر نے سہانا خان، خوشی کپور اور ابراہیم علی خان کو کاسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیاہے، تاہم اب یہ خبریں بھی ہیں کہ انہوں نے امیتابھ بچن کے نواسی اگستیا نندا کو بھی شارٹ لسٹ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ طے ہے کہ دونوں لڑکیوں کے مرکزی کردار سہانا خان اور خوشی کپور ادا کریں گی، تاہم لڑکے کے مرکزی کردار پر فلم ساز اور ویب سیریز کی ٹیم تذبذب کا شکار ہے۔

افواہیں ہیں کہ ویب سیریز میں لڑکے کے مرکزی کردار کے لیے ابراہیم علی خان اور اگستیا نندا میں سے کسی ایک کو کاسٹ کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ سیف علی خان کے بیٹے کو سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔

اسی حوالے سے ’بولی وڈ ہنگامہ‘ نے بتایا کہ زویا اختر کی جانب سے نیٹ فلیکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز میں سہانا خان اور خوشی کپور کے ہمراہ ابراہیم علی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی ٹی وی سیریز کے ہندی ورژن میں ’بیٹی‘ نامی کردار کے روپ میں سہانا خان جب کہ ’ورونیکا‘ کے کردار میں خوشی کپور کو دکھایا جائے گا۔

ہیرو کے مرکزی کردار کے لیے ابراہیم علی خان کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ہیرو کے مرکزی کردار کے لیے ابراہیم علی خان کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویب سیریز میں ’آرچی‘ کے لڑکے کے مرکزی کردار کے لیے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔

تاہم دوسری جانب یہ بھی چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر لڑکے کے لیے امیتابھ بچن کے نواسے اور ان کی صاحبزادی شویتا بچن کے بیٹے اگستیا نندا کو کاسٹ کیا جائے گا۔

ممکن ہے ہیرو کے لیے اگستیا نندا کو کاسٹ کیا جائے، رپورٹس—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
ممکن ہے ہیرو کے لیے اگستیا نندا کو کاسٹ کیا جائے، رپورٹس—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

دلچسپ بات یہ ہے کہ نیٹ فلیکس کے لیے بنائے جانے والی مذکورہ ویب سیریز کی ہدایت کارہ زویا اختر سمیت اس میں کاسٹ کی جانے والی تمام مرکزی کاسٹ بولی وڈ کی اہم شخصیات کےبچے ہیں اور منصوبے کو ’اقربا پروری‘ کا پروجیکٹ بھی کہا جا رہا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ویب سیریز کب تک ریلیز ہوگی اور اس کی حتمی کاسٹ میں کون شامل ہوں گے، تاہم امکان ہے کہ اس حوالے سے جلد زویا اختر یا نیٹ فلیکس وضاحت جاری کرے گا۔

زویا نغمہ نگار جاوید اختر کی بیٹی اور فرحان اختر کی بہن ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
زویا نغمہ نگار جاوید اختر کی بیٹی اور فرحان اختر کی بہن ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024