• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسر حسین کو بیٹے سے زیادہ بیوی عزیز

شائع August 21, 2021
دونوں کے ہاں جولائی میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے ہاں جولائی میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں والد بننے والے اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ انہیں بیٹے سے زیادہ بیوی عزیز ہیں اور یہ کہ ان کا بیٹا ان کی بیگم کی طرح ہی پیارا اور خوبصورت ہے۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں پر یاسر حسین نے نہ صرف نجی زندگی سے متعلق جوابات دیے بلکہ انہوں نے شوبز کے حوالے سے بھی پوچھی گئی باتوں پر وضاحت دی۔

یاسر حسین سے ایک مداح نے فرمائش کی کہ وہ بیٹے کی تصویر کیوں شیئر نہیں کرتے، جس پر انہوں نے کہا کہ جب بچے کی والدہ چاہیں گی تب شیئر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکار نے بتایا کہ ان دنوں اقرا عزیز کی سب سے اچھی مصروفیت بچے کے پیمپر تبدیل کرنا ہے، جب کہ انہیں ابھی تک ایسا کام کرنے کا کم ہی موقع ملا ہے۔

اداکار کے مطابق جب ان کی اہلیہ چاہیں گی تب وہ بچے کی تصویر شیئر کریں گے—اسکرین شاٹ
اداکار کے مطابق جب ان کی اہلیہ چاہیں گی تب وہ بچے کی تصویر شیئر کریں گے—اسکرین شاٹ

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان دنوں کورونا کی وجہ سے بیوی اور بیٹے سے الگ ہیں مگر ان کا دل دونوں سے ملنے کے لیے تڑپ رہا ہے۔

یاسر حسین نے بیٹے کا نام ’کبیر‘ رکھنے پر تنقید کرنے والے مداح کو کرارا جواب دیتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ مذکورہ نام ہندو نہیں بلکہ مسلم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انڈسٹری میں وجاہت رئوف کو اپنا سب سے بہترین دوست قرار دیا، تاہم ساتھ ہی دوسرے سوال پر کہا کہ شوبز کی دنیا دوستی کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے۔

اداکار نے بتایا کہ انہیں بیوی زیادہ پیاری ہیں—اسکرین شاٹ
اداکار نے بتایا کہ انہیں بیوی زیادہ پیاری ہیں—اسکرین شاٹ

یاسر حسین نے سجل علی سے دوستی کے سوال پر جواب دیا کہ وہ کسی کی دوست نہیں ہیں اور ان کی یہی بات اچھی ہے، کیوں کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری دوستی کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ہدایت کاری شروع کرنے کے بعد انہوں نے سیکھا کہ ڈائریکٹر کو اسکرپٹ بھی بیٹھ کر لکھوانا چاہیے اور اگلی بار وہ ایسا ہی کریں گے۔

اداکار نے بتایا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری دوستی کےلیے اچھی جگہ نہیں—اسکرین شاٹ
اداکار نے بتایا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری دوستی کےلیے اچھی جگہ نہیں—اسکرین شاٹ

پسندیدہ ہیروئنز سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں یاسر حسین نے بتایا کہ انہیں مہوش حیات، ماہرہ خان اور سونیا حسین پسند ہیں۔

اس کے علاوہ بھی انہوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیے اور بتایا کہ ان کا پسندیدہ گانا کون سا ہے اور انہیں کون سا ہولی وڈ اور بولی وڈ اداکار پسند ہے۔

اداکارہ نے ماہرہ، مہوش اور سونیا کو پسندیدہ ہیروئنز قرار دیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے ماہرہ، مہوش اور سونیا کو پسندیدہ ہیروئنز قرار دیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024