• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یوٹیوبر زید علی اور یمنیٰ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

شائع August 20, 2021
جوڑے کےہاں 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کےہاں 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یوٹیوبر یمنیٰ زید کے ہاں 2 دن قبل ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

یمنیٰ اور زید علی نے اگست 2017 میں شادی کی تھی اور دونوں نے رواں برس کے آغاز میں بتایا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

یوٹیوب زید علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

زید علی کے مطابق ان کے ہاں 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے بیٹے کا نام بھی بتایا۔

سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ’ازیان علی زید‘ رکھا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے اولاد کی نعمت کو شادی کی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ بھی قرار دیا۔

دونوں نے اگست میں ہی شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے 4 سال بعد اگست میں ہی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی رواں برس جون میں دونوں نے یوٹیوب ولاگز کے ذریعے اپنے بچے کی جنس کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا اسٹار زید علی جلد والد بننے والے ہیں

بچے کی جنس بتانے کے اعلان کے معاملے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

دونوں نے جنوری 2021 میں اعلان کیا تھا کہ ان کےہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے جنوری 2021 میں اعلان کیا تھا کہ ان کےہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا اسٹارز کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا اسٹارز اور مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر زید علی اور یمنیٰ نے پیدائش سے قبل بچے کی جنس کا اعلان کردیا

زید علی نے اپنی اہلیہ یا بچے کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی یمنٰی زید نے اس حوالے سے 20 اگست کی صبح تک کوئی پوسٹ کی تھی۔

دونوں کینیڈا میں مقیم ہیں اور ان کے یوٹیوب سمیت انسٹاگرام پر لاکھوں فالورز ہیں۔

یمنیٰ زید شوہر سے عمر میں 5 سال بڑی ہیں لیکن ان کی عمر میں فرق پر بھی بعض مداحوں نے انہیں ماضی میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024