• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا سونم کپور اُمید سے ہیں؟

شائع August 17, 2021
سونم کپور نے تاحال چہ مگوئیوں پر وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سونم کپور نے تاحال چہ مگوئیوں پر وضاحت نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں اپنی چھوٹی بہن فلم ساز ریا کپور کی شادی میں شرکت کے بعد بولی وڈ اداکارہ سونم کپور سے متعلق چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ حاملہ ہیں۔

سونم کپور نے 7 مئی 2018 کو ممبئی میں صنعت کار آنند آہوجا سے شادی کی تھی اور ان کے حاملہ ہونے سے متعلق پہلے بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ جولائی میں بھی اداکارہ سے متعلق بھارتی شوبز ویب سائٹس نے خبریں دی تھیں کہ وہ اُمید سے ہیں اور رواں برس کے آخر تک ان کے ہاں بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔

تاہم حال ہی میں دوبارہ ان کے اُمید سے ہونے کی افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب وہ اپنی چھوٹی بہن فلم ساز 34 سالہ ریا کپور کی شادی میں شوہر آنند آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں۔

شوبز ویب سائٹ بولی وڈ لائف کے مطابق سونم کپور کی بہن کی شادی میں شرکت اور ان کی جانب سے منفرد طرز کا لباس پہننے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع کیں۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر مداحوں نے سوالات کی بھرمار کی کہ کیا اداکارہ امید سے ہیں؟ تاہم بعض مداحوں نے سونم کپور کے حاملہ ہونے کے دعوے بھی کیے۔

اداکارہ کی تصاویر دیکھنے کے بعد مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ کی تصاویر دیکھنے کے بعد مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کیں—اسکرین شاٹ

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ اسپاٹ بائے نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سونم کپور کی جانب سے بہن کی شادی میں ڈھیلے کپڑے پہننے کی وجہ سے مداحوں نے چہ مگوئیاں شروع کیں کہ اداکارہ حاملہ ہیں۔

بعض مداحوں نے اداکارہ کی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے سوالات کیے کہ کیا سونم کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہونے والی ہے؟

اسی طرح ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر بعض مداحوں نے دعوے کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر وہ حاملہ ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں بہن ریا کپور کی شادی میں شریک ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ حال ہی میں بہن ریا کپور کی شادی میں شریک ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کی حال ہی میں بہن کی شادی میں کھینچی گئی تصاویر کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہوئے سونم کپور کے حاملہ ہونے سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں لیکن تاحال اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: انیل کپور کی بیٹی فلم ساز ریا کپور نے شادی کرلی

حالیہ چہ مگوئیوں سے قبل گزشتہ ماہ جولائی کے آغاز میں بھی ان کے حاملہ ہونے سے متعلق اس وقت افواہیں پھیلی تھیں جب کہ وہ کافی عرصے بعد لندن سے بھارت پہنچی تھیں اور انہیں ڈھیلے لباس میں دیکھ کر لوگوں نے دعوے کرنے شروع کیے تھے۔

تاہم بعد ازاں سونم کپور نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایسی افواہوں کی تردید کی تھی، ہندوستان ٹائمز کے مطابق حاملہ ہونے کی افواہوں کے بعد سونم کپور نے ماہواری آنے سے متعلق پوسٹ کرکے اپنے امید سے ہونے کی افواہیں مسترد کی تھی۔

اس سے قبل بھی اداکارہ کے حمل سے متعلق بھارتی سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہوتی رہی ہیں جب کہ ان کی شادی کے کچھ ماہ بعد ہی ان کے ساتھی اداکاروں نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ سونم کپور کے ہاں جلد سے جلد بچے ہوں۔

سونم کپور کے ہاں جلد بچوں کی پیدائش کی خواہش کا اظہار کرنے والے اداکاروں میں شاہد کپور بھی شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024