• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویووایکس 70 سیریز کے موبائل اگلے ماہ متعارف ہونے کا امکان

شائع August 16, 2021
ایکس 70 اور ایکس 70 پرو 12 جی بی ریم سے  لیس ہوں گے اور ان میں اینڈرائیڈ 11سسٹم موجود ہوگا
  —فوٹو: ویوو
ایکس 70 اور ایکس 70 پرو 12 جی بی ریم سے لیس ہوں گے اور ان میں اینڈرائیڈ 11سسٹم موجود ہوگا —فوٹو: ویوو

ویوو ایکس 70 سیریز کے موبائل اگلے ماہ متعارف ہونے کا امکان ہے اور کہا جارہا ہے کہ یہ موبائل مختلف مارکیٹس میں مختلف چِپ سیٹس کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل ویوو ایکس 60 سیریز کو جب لانچ کیا گیا تھا تو چین میں ایکسینوس 1080چِپ جبکہ عالمی مارکیٹ میں اسنیپ ڈریگن 870 کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ کہا جارہا ہے کہ ویوو ایکس 70 اور ایکس 70 پرو کو چین میںایکسینوس 1080 جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈائمینسٹی 1200 کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق ان دونوں موبائل فونز کے ماڈل نمبر وی 2104 اور وی 2015 ہیں اور انہیں جلد عالمی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایکس 70 اور ایکس 70 پرو 12 جی بی ریم سے لیس ہوں گے اور ان میں اینڈرائیڈ 11 سسٹم موجود ہوگا۔

دونوں فونز میں سونی آئی ایم ایکس766 پرائمری کیمرا ہوگا جبکہ 44 واٹ فاسٹ چارجنگ بھی موجود ہوگی۔

قبل ازیں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ویوو ایکس 70، 6.65 انچ ڈسپلے، 1080 پکسل ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سے لیس ہوگا۔

اس میں سیلفی کیمرا کے لیے پنچ ہول کٹ آؤٹ بھی موجود ہوگا جبکہ ایکس 70 پرو کا ڈسپلے بھی ایسا ہی ہوگا۔

یہ امکان ہے کہ ایکس 70 پرو میں بھی یہی فیچرز موجود ہوں گے لیکن اس کا کیمرا سیٹ اپ زیادہ بہتر ہوگا۔

weeks.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024