• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انیل کپور کی بیٹی فلم ساز ریا کپور نے شادی کرلی

شائع August 16, 2021
ریا کپور نے 16 اگست کو شادی کے بعد پہلی تصویر شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام
ریا کپور نے 16 اگست کو شادی کے بعد پہلی تصویر شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے مقبول اداکار انیل کپور کی چھوٹی صاحبزادی اور اداکارہ سونم کپور کی بہن فلم ساز ریا کپور نے دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔

یہ خبریں پہلے ہی تھیں کہ ریا کپور دیرینہ دوست سے 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریا کپور نے دیرینہ دوست فلم ساز کرن بولانی سے 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب شادی کی۔

شادی کی تقریب ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع انیل کپور کے گھر پر منعقد کی گئی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔

اسی حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے بتایا کہ ریا کپور نے 15 اگست کو شادی کی اور بعد ازاں 16 اگست کو فلم پروڈیوسر نے شریک حیات کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی۔

اس سے قبل ریا کپور نے شادی کے بعد انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی سہیلی فیشن ڈیزائنر مسابہ گپتا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں خاتون کے پاؤں پر مہندی کی سجاوٹ کو دیکھا جا سکتا تھا۔

فلم فیئر کے مطابق مذکورہ تصویر ریا کپور کی اپنی ہی تھی تاہم ان کی تصویر پہلے ان کی سہیلی مسابہ گپتا نے شیئر کی تھی، جسے بعد ازاں انہوں نے بھی شیئر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریا کپور اور کرن بولانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 14 اگست کی دوپہر کو ہوا تھا اور اسی رات کو دیر گئے دونوں نے سات پھیرے لیے۔

سونم کپور بھی شادی میں شریک ہوئیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس
سونم کپور بھی شادی میں شریک ہوئیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس

ان کی شادی کے حوالے سے ’زوم‘ ٹی وی نے بتایا کہ بیٹی کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد انیل کپور نے خوشی سے گھر کے باہر موجود میڈیا ورکرز میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

ویڈیو میں انیل کپور کے میڈیا ورکرز میں مٹھائی کے پیکٹ تقسیم کرتے ہوئے اور ان سے بیٹی کی اچھی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے انہیں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو بھی دکھایا گیا، جن میں انیل کپور کے بڑے بھائی فلم ساز بونی کپور اور چھوٹے بھائی سنجے کپور کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بیٹی کی شادی کے بعد انیل کپور مٹھائی تقسیم کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ
بیٹی کی شادی کے بعد انیل کپور مٹھائی تقسیم کرتے دکھائی دیے—اسکرین شاٹ

ویڈیو میں ارجن کپور، جھانوی اور خوشی کپور سمیت کپور خاندان کے دیگر قریبی افراد کو بھی شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

ویڈیو میں ریا کپور کی بڑی بہن اداکار سونم کپور کو بھی شوہر آنند آہوجا کے ہمراہ دکھایا گیا۔

ریا کپور نے اپنی بہن سونم کپور کی تین فلمیں، عائشہ، خوبصورت اور ویرے دی ویڈنگ پروڈیوس کی ہیں جب کہ ان کے شوہر کرن بولائی نے درجنوں فلموں میں بطور اسسٹنٹ ہدایت کار خدمات سر انجام دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024