• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کابل پر طالبان کا کنٹرول، افغان عوام تذبذب کا شکار

شائع August 16, 2021

افغان حکومتی عہدیداروں کے فرار کے بعد طالبان بڑی حد تک افغانستان پر عملی طور پر کنٹرول سنبھال چکے ہیں اور ان کی جانب سے کسی شہری یا غیر ملکی کی جان و مال کو نقصان نہ پہنچانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

اس یقین دہانی کے باوجود افغان عوام اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کا شکار دکھائی دے رہے ہیں اور بڑی تعداد میں شہری ملک سے باہر جانے کی کوشش کے لیے کابل ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں افراتفری کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

تاہم نیٹو اتحادی جو امریکی صدر کی جانب سے اپنی افواج کے 31 اگست تک انخلا کے اعلان کے بعد اپنی افواج وطن واپس بلا چکے تھے اب شہریوں کو نکالنے کے لیے فوجی اہلکاروں کو واپس بھیج رہے ہیں۔

کچھ نے شکایت کی کہ امریکا، ان افغان شہریوں کو تیزی سے واپس لانے میں ناکام ہورہا ہے جو ماضی میں امریکیوں اور نیٹو افواج کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائی کے خطرے میں گھرے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں ہزاروں امریکیوں، سفارتخانے کے مقامی عملے اور دیگر باالخصوص ’خطرے کا شکار افغان شہریوں‘ کو ملک سے نکالنے کا وعدہ کیا گیا۔

کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان جنگجو وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے کھڑے ہیں — فوٹو: رائٹرز
کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان جنگجو وزارت داخلہ کے دفتر کے سامنے کھڑے ہیں — فوٹو: رائٹرز
انخلا کرجانے والی برطانوی فوج کے اہلکار شہریوں کو نکالنے کیلئے دوبارہ کابل پہنچے — فوٹو:اے ایف پی
انخلا کرجانے والی برطانوی فوج کے اہلکار شہریوں کو نکالنے کیلئے دوبارہ کابل پہنچے — فوٹو:اے ایف پی
ملک نقل مکانی کرنے والے افغان شہریوں کی بڑی تعداد کابل ائیر پورٹ پر موجود ہے— فوٹو: اے ایف پی
ملک نقل مکانی کرنے والے افغان شہریوں کی بڑی تعداد کابل ائیر پورٹ پر موجود ہے— فوٹو: اے ایف پی
کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ایئرپورٹ کی سڑک پر عوام کا ہجوم دیکھا جاسکتا ہے —فوٹو: رائٹرز
کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد ایئرپورٹ کی سڑک پر عوام کا ہجوم دیکھا جاسکتا ہے —فوٹو: رائٹرز
طالبان گزشتہ روز دارالحکومت کابل میں داخل ہوئے تھے— فوٹو: رائٹرز
طالبان گزشتہ روز دارالحکومت کابل میں داخل ہوئے تھے— فوٹو: رائٹرز
طالبان کے قبضے کے بعد ملک سے باہر جانے کے خواہشمند افغان شہری کابل ایئرپورٹ پر جمع ہیں— فوٹو:اے ایف پی
طالبان کے قبضے کے بعد ملک سے باہر جانے کے خواہشمند افغان شہری کابل ایئرپورٹ پر جمع ہیں— فوٹو:اے ایف پی
بڑی تعداد میں شہری کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوئے — فوٹو: رائٹرز
بڑی تعداد میں شہری کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوئے — فوٹو: رائٹرز
امریکی انتظامیہ کی جانب سے اپنے سفارتکاروں اور عملے کے انخلا کی کوششیں جاری ہیں — فوٹو: اے ایف پی
امریکی انتظامیہ کی جانب سے اپنے سفارتکاروں اور عملے کے انخلا کی کوششیں جاری ہیں — فوٹو: اے ایف پی
طالبان گروپ کے رکن حامد کرزئی ائیر پورٹ کے گیٹ پر موجود ہیں — فوٹو:رائٹرز
طالبان گروپ کے رکن حامد کرزئی ائیر پورٹ کے گیٹ پر موجود ہیں — فوٹو:رائٹرز
برطانوی آرمی کے دستے اپنے شہریوں کو لینے کابل پہنچ گئے— فوٹو: اے ایف پی
برطانوی آرمی کے دستے اپنے شہریوں کو لینے کابل پہنچ گئے— فوٹو: اے ایف پی
کابل ایئرپورٹ پر عوام کے جم غفیر کے باعث شدید افرا تفری دیکھنے میں آئی— فوٹو: اے ایف پی
کابل ایئرپورٹ پر عوام کے جم غفیر کے باعث شدید افرا تفری دیکھنے میں آئی— فوٹو: اے ایف پی