شمالی وزیرستان:ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک
میرانشاہ: شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کہ ڈرون سے خوشحالی توری خیل گاوں پر ایک کمپاونڈ پر میزائل حملے میں چار شدت پسند ہلاک ہوئے۔
اے ایف پی کے علاوہ دیگر ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران یہ تیسرا ڈرون حملہ ہے جس میں سات افراد مارے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میزائل کمپاونڈ کے علاوہ ایک گاڑی پر بھی داغے گئے تھے جس سے گاڑی تباہ ہوگئی۔
اس سے پہلے بھی تئیس جولائی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کئے گئے ڈرون حملے میں دس افراد مارے گئے تھے۔
تبصرے (1) بند ہیں