• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں کورونا کے 4 ہزار 934 نئے کیسز، 102 اموات رپورٹ

شائع August 12, 2021
شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 474 ہوگئی۔—فائل فوٹو: رائٹرز
شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 474 ہوگئی۔—فائل فوٹو: رائٹرز

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 934 کیسز سامنے آئے اور 102 مریض انتقال کر گئے۔

علاوہ ازیں 3 ہزار 376 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب بھی رہے جس کے بعد شفایاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 474 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے ہونے والی 102 اموات میں سے 45 اموات وینٹیلیٹرز پر زیر علاج مریضوں کی تھیں، وبا کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

علاوہ ازیں پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 تک پہنچ چکی ہے جس میں سے 85 ہزار 633 کیسز فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان دورانیہ کم کرکے 28 دن کردیا گیا

ملک کے چار بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر زیر علاج کووڈ مریضوں کی شرح بہاولپور میں 40 فیصد، پشاور میں 36 فیصد، ملتان میں 42 فیصد اور اسلام آباد میں 47 فیصد ہے۔

علاوہ ازیں بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مریضوں کی شرح ایبٹ آباد میں 71 فیصد، کراچی میں 59 فیصد، دیامیر میں 50 فیصد اور سوات میں 44 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 19 ہزار 978 ٹیسٹس، پنجاب میں 19 ہزار 773، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 994، اسلام آباد میں 5 ہزار 421، بلوچستان میں 974، گلگت بلتستان میں 743، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 514 ٹیسٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا کووڈ کے علاج کیلئے 3 ادویات کا ٹرائل شروع کرنے کا اعلان

ملک بھر میں کووڈ مریضوں کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 450 مریض زیر علاج ہیں جبکہ آزاد کشمیر اور بلوچستان میں اس وبا کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کچھ یوں ہے:

  • سندھ: 4 لاکھ 6 ہزار 109 کورونا کیسز، 6 ہزار 316 اموات

  • پنجاب: 3 لاکھ 68 ہزار 195 کورونا کیسز، 11 ہزار 292 اموات

  • خیبرپختونخوا: ایک لاکھ 50 ہزار26 کورونا کیسز، 4 ہزار 604 اموات

  • بلوچستان: 31 ہزار 341 کورونا کیسز، 332 اموات

  • اسلام آباد: 92 ہزار 233 کورونا کیسز، 824 اموات

  • آزاد کشمیر: 28 ہزار 347 کورونا کیسز، 658 اموات

  • گلگت بلتستان: 9 ہزار 43 کورونا کیسز، 161 اموات

اب تک ملک بھر میں کووڈ کی تشخیص کے لیے ایک کروڑ 67 لاکھ 5 ہزار 527 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں جبکہ اس وبا کے علاج کے لیے مختص 639 ہسپتالوں میں 5 ہزار 42 مریض زیر علاج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024