• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سندھ میں 13 اور 14 اگست کیلئے ڈبل سواری پر پابندی

شائع August 11, 2021 اپ ڈیٹ August 12, 2021
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت سندھ نے 13 اور 14 اگست کو صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے خط لکھ کر کہا گیا تھا کہ جشن آزادی پر متعدد ریلیاں نکلنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے پاکستان مخالف خفیہ ایجنسیوں اور دشمن عناصر کی جانب سے ان کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے لہٰذا صوبے میں 13 ار 14 اگست کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈبل سواری پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر 124 افراد گرفتار

اس سلسلے میں کہا گیا کہ پاکستان رینجرز کی سفارش پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھانا ضروری تھا۔

محکمہ داخلہ نے کہا کہ حکومت سندھ نے کرمنل پراسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کی شق چھ کے تحت اختیارات کا استعال کرتے ہوئے صوبہ سندھ کی حدود میں دو دن بالترتیب 13 اور 14 اگست کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں، معذوروں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر نہیں ہو گا۔

اس حوالے سے تمام متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ اوز کو یہ اختیارات دیے گئے ہیں کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر سخت پابندی، خواتین کا استثنیٰ ختم

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی تاہم ایک دن بعد ہی یہ پابندی واپس لے لی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024