• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سام سنگ کی 2 اسمارٹ واچز اور گلیکسی ایئر بڈز 2 متعارف

شائع August 11, 2021
گلیکسی واچ 4 سیریز — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی واچ 4 سیریز — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فونز کے ساتھ اپنی اسمارٹ واچز اور گلیکسی بڈز بھی متعارف کرائے ہیں۔

گیکسی واچ 4 اور واچ 4 کلاسیک اسمارٹ واچز کمپنی کی ون یو آئی واچ ویئر او ایس پر مشتمل اولین ڈیوائسز ہیں۔

یہ اسمارٹ واچز فیشن فارورڈ ڈیزائن اور متعدد سنسرز سے لیس ہیں مگر سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ویئر او ایس پر اولین 5 این ایم پراسیسر واللی ڈیوائسز ہیں۔

گلیکسی واچ 4 میں ایک ربڑ بینڈ کا دید ڈیزائن دیا گیا ہے جسے کمپنی نے ڈیجیٹل بیزل کا نام دیا ہے جبکہ واچ 4 کلاسیک میں روٹیٹنگ بیزل اور اسٹین لیس اسٹیل باڈی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

ڈیزائن مختلف ہونے کے باوجود دونوں اسمارٹ واچز کے بیشتر فیچرز ایک جیسے ہی ہیں۔

گلیکسی واچ 4 میں 1.36 انچ اور 1.19 انچ اسکرین کے آپشن دیئے گئے ہیں جبکہ واچ 4 کلاسیک 1.8 انچ اور 1.6 انچ ڈسپلے کے آپشنز ہیں۔

سام سنگ کے مطابق واچ 4 سیریز اچھی صحت کے خواہشمند افراد کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے جس میں متعدد نئے فیچرز اور مکمل ری ڈیزائن 3 ان 1 سنسر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گلیکسی واچ سیریز کے بیک پر سام سنگ بائیو ایکٹیو سنسر پی پی جی (خون کی روانی اور والیوم )، ای سی جی (دھڑکن کی رفتار) اور بی آئی اے کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

ون یو آئی واچ کی مہربانی سے یہ اسمارٹ واچز 100 سے زائد مختلف فٹنس سرگرمیوں کو ٹریک کرسکتی ہے۔

نیند کی مانیٹرنگ کے لیے بھی کمپنی نے ان ڈیوائسز کو بہتر بنایا ہے، جیسے خراٹوں کی مانیٹرنگ، نیند کے دوران خون اور آکسیجن کی ٹریکنگ وغیرہ۔

ان میں سام سنگ ایپس، ام گوگل ایپس اور کچھ تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز کو استعمال کیا جاسکے گا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اسمارٹ واچز کے لیے کمپنی نے ایکسینوس ڈبلیو 920 پراسیسر استعمال کیا ہے جبکہ 4 جی ایل ٹی ای کیٹ موڈیم، آل ویز آن ڈسپلے، 1.5 ی بیم ریم اور 16 جی بی اسٹوریج قابل ذکر فیچرز ہیں۔

اسمارٹ واچز میں 247 اور 361 ایم اے ایچ بیٹریاں (اسمارٹ واچز کی اسکرین کے مطابق) کے آپشن ہوں گے اور سنگل چارج پر 40 گھنٹے تک کام کرسکتی ہیں۔

گلیکسی واچ 4 کا بڑا اسکرین والا ماڈل 269 یورو (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ گللیکسی واچ 4 کلاسیک کی قیمت 369 یورو (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

گلیکسی بڈز 2

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فولڈ ایبل فونز اور اسمارٹ واچز کے ساتھ سام سنگ نے گلیکسی بڈز 2 کو بھی متعارف کرایا ہے۔

یہ کمپنی کے اب تک کے سب سے ہلکے وزن والے ایئر بڈزز ہیں، جن کا ڈیزائن بھی نیا ہے۔

گلیکسی بڈز کی قیمت 149 یورو (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024