• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

حکومت نے کراچی کے ساحل پر پھنسے ناقابل استعمال جہاز کو تحویل میں لے لیا

شائع August 11, 2021 اپ ڈیٹ August 12, 2021
جہاز ایم وی ہینگ ٹونگ 77 کو ماہرین نے انسانی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے— فوٹو بشکریہ پاک بحریہ
جہاز ایم وی ہینگ ٹونگ 77 کو ماہرین نے انسانی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے— فوٹو بشکریہ پاک بحریہ

حکومت پاکستان نے کراچی کے ساحل سمندر پر پھنسے کنٹینر جہاز ایم وی ہینگ ٹونگ 77 کو تحویل میں لے لیا ہے جسے ماہرین نے جہاز کو ناقابل استعمال اور انسانی جانوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق شنگھائی سے آنے والا کارگو جہاز ترکی کے شہر استنبول جا رہا تھا اور کراچی ہاربر میں مکمل طور پر داخل نہیں ہوا حالانکہ عملے کی تبدیلی کا منتظر یہ جہاز پاکستانی پانیوں میں لنگر انداز تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: خراب موسم کے باعث کارگو شپ بندرگاہ سے دور 'سی ویو' پہنچ گیا

سمندر میں خراب صورتحال کے پیش نظر جہاز اپنے لنگروں سے محروم ہو گیا اور یہ 21 جولائی کو بپھرے ہوئے سمندر کی طرف بڑھنے لگا تھا اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کو اطلاع ملنے تک یہ جہاز بپھرے ہوئے سمندروں میں ہی رہا۔

اس کے بعد کے پی ٹی نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو خبردار کیا لیکن وہ بھی زیادہ مدد فراہم نہیں کر سکی۔

وزارت سمندری امور نے اب جہاز کو انسانوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے اور جہاز کے کپتان کو اس کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے بھی ٹوئٹر پر جہاز کو تحویل میں لینے کا اعلامیہ شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بندرگاہ کے قریب 2 مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے

علی زیدی نے ٹوئٹ کی کہ خراب بحری سازوسامان، کمزور انجن، ناقص آلات کی وجہ سے جہاز سمندر کے قابل نہیں ہے، اس لیے موجودہ حالت میں یہ ہمارے چینل اور دیگر جہازوں کے لیے خطرہ ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ جہاز کو سروے کرنے والوں کی تسلی بخش رپورٹ کے بعد جاری کیا جائے گا اور کپتان پر زور دیا جائے گا کہ وہ آلات کی مرمت اور دیکھ بھال کا بندوبست کرے۔

دریں اثنا کلفٹن کے ساحل پر پھنسے ہوئے جہاز کو نکالنے کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور کے پی ٹی ٹیموں نے مشترکہ طور پر آج صبح ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ٹیموں نے آج کام کا آغاز جہازوں کے اطراف سے ریت نکالنے سے کیا جہاں یہ سمندر کی خراب حالت کی وجہ سے کل پھنس گیا تھا، پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم 24 گھنٹے جہاز کی نگرانی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے ساحل پر بحری جہاز چٹانی علاقے میں پھنس گیا

ہانگ کانگ کی ایک کارگو کمپنی کی زیر ملکیت اس جہاز کی لمبائی 98 میٹر اور چوڑائی 20 میٹر ہے، یہ 2010 میں بنایا گیا تھا اور اس کی گنجائش 3ہزار 600 ڈیڈ ویٹ ٹن ہے۔

عام طور پر تمام جہاز پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے پر پاکستان کا جھنڈا بلند کرتے ہیں لیکن ایم وی ہینگ ٹونگ پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا ہے کیونکہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں اس ایمرجنسی صورتحال کا سامنا یا جھنڈا تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024