• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

سام سنگ کا اب تک کا سب سے کم قیمت فولڈ ایبل فون گلیکسی زی فلپ 3

شائع August 11, 2021
گلیکسی زی فلپ  3 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی زی فلپ 3 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے نیا گلیکسی زی فلپ 3 اسمارٹ فون پیش کردیا ہے۔

کمپنی کے ورچوئل ایونٹ کے دوران گلیکسی زی فولڈ 3 کے ساتھ کمپنی نے دوسرا فولڈ ایبل فون زی فلپ 3 کی شکل میں متعارف کرایا۔

گلیکسی فولڈ 3 کی طرح زی فلپ 3 بھی واٹر ریزیزٹنس فون ہے جس میں پہلے زیادہ بڑا کور ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے باہر موجود اس چھوٹی اسکرین میں 1.9 انچ امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو نوٹیفکیشن دیکھنے اور مختلف ایپس کے استعمال میں مدد فراہم کرتا ہے۔

زی فلپ 3 کی بڑی فولڈ ایبل اسکرین 6.7 انچ کے ڈائنامک امولیڈ ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 120 ہرٹز اڈاپٹو ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام  سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

باہر والی چھوٹی اسکرین کے برابر میں 2 کیمرے موجود ہیں جن کے نیچے ایل ای ڈی فلیش ہے۔

اس سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل مین کیمرا ڈوئل پکسل اے ایف اور او آئی ایس جیسے فیچرز کے ساتھ ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

یعنی یہ کیمرا سیٹ اپ گلیکسی فلپ اور فلپ 5 جی جیسا ہی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون میں تیسرا کیمرا اندرونی اسکرین میں پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جو 10 میگا پکسل کا ہے۔

فون کے مین کیمرے کو بھی سیلفی لینے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی زی فلپ 3 میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج ہوگی مگر مائیکرو ایس ڈی سلاٹ موجود نہیں۔

5 جی سپورٹ والے اس فون میں 3300 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

یہ فولڈ ایبل فون 7 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جبکہ متعدد رنگا رنگ کیسز کے آپشن بھی کمپنی کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی زی فلپ 3 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 999 ڈالرز (ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں 27 اگست سے دستیاب ہوگا۔

اس طرح یہ سام سنگ کا اب تک سب سے سستا فولڈ ایبل فون بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024