• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سوتیلی والدہ اور بہن بھائی بھی ہیں، عائشہ عمر کا انکشاف

شائع August 11, 2021
اداکارہ نے 8 اگست کو والد کی سالگرہ پر جذباتی پوسٹ میں مذکورہ انکشاف کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے 8 اگست کو والد کی سالگرہ پر جذباتی پوسٹ میں مذکورہ انکشاف کیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ عائشہ عمر نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے دو شادیاں کی تھیں اور ان کی ایک سوتیلی والدہ، بہن اور بھائی بھی ہیں۔

عائشہ عمر کو شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ متعدد مرتبہ اپنے والد، والدہ اور بھائی سے متعلق بات کر چکی ہیں۔

تاہم پہلی مرتبہ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے برطانوی نژاد سوتیلے بھائی اور بہن بھی ہیں۔

عائشہ عمر نے اپنے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر 8 اگست کو والد سمیت اہل خانہ کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی ایک سوتیلی ماں بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ خاتون کا مطلب کیا ہے؟ عائشہ عمر نے بتادیا

عائشہ عمر نے والد اور والدہ کے ساتھ اپنی اور سگے بھائی کی تصویر بھی شیئر کی، جو اداکارہ کو کم عمری میں لی گئی تصویر ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے سگے بھائی عزیز عمر کے ہمراہ بھی یادگار تصویر شیئر کی، جب کہ انہوں نے سوتیلی والدہ، بہن و بھائی سمیت ان کے بچے کی تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے والد کے ہمراہ، جو اپنی یادگار تصویر شیئر کی، اس میں وہ 2 سال سے زائد عمر کی دکھ رہی ہیں مگر انہوں نے پوسٹ میں بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو تب ان کے والد وفات کر گئے تھے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں والد سے اظہار محبت کرتے ہوئے انہیں شفیق اور پیار کرنے والا انسان قرار دیا اور کہا کہ وہ گزرتے وقت کے ساتھ ان کی شخصیت کے نئے پہلوؤں سے آگاہ ہوتی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: عائشہ عمر اپنے بچوں کی کیسی تربیت کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں والد کی وفات کے بعد والدہ کی جانب سے پرورش کیے جانے کے عمل کو بھی سراہا اور لکھا کہ انہوں نے دوسری شادی کرنے کے بجائے ان کی تن تنہا درست انداز میں پرورش کی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ان کے والد نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور ان کی والدہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل ہی انہوں نے ایک برطانوی خاتون سے نکاح کر رکھا تھا۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ ان کے والد کو برطانوی بیوی سے بھی دو بچے، ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں اور وہ بھی دو سگے بہن و بھائی ہیں۔

اداکارہ سگے بھائی عزیز عمر کے ہمراہ—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ سگے بھائی عزیز عمر کے ہمراہ—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے اگرچہ اپنی سوتیلی والدہ، بھائی اور بہن سے متعلق انکشاف کیا اور ان کی تصاویر بھی شیئر کیں لیکن انہوں نے ان سے متعلق مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد کو برطانوی خاتون سے بھی بیٹا اور بیٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بتایا کہ ان کے والد کو برطانوی خاتون سے بھی بیٹا اور بیٹی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ ان کے سوتیلے بہن و بھائی کے پاس پاکستانی شہریت بھی ہے یا نہیں اور وہ ان سے ملنے آتے ہیں یا نہیں؟

اداکارہ کی جانب سے کئی سال بعد سوتیلے بہن و بھائیوں کا انکشاف کیے جانے پر لوگوں نے خوشگوار تعجب کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے والد کی مغرت کی دعائیں بھی کیں۔

عائشہ عمر نے اگرچہ ماضی میں بھی سوتیلی بہن و بھائی کی تصاویر والد کی برسی پر شیئر کی تھیں مگر اس وقت انہوں نے ان سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔

اداکار کے مطابق جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد وفات کر گئے تھے مگر تصویر میں وہ زائدالعمر دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکار کے مطابق جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد وفات کر گئے تھے مگر تصویر میں وہ زائدالعمر دکھائی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024