• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'شدید تکلیف' کے باعث نمرہ خان ہسپتال منتقل

شائع August 11, 2021
اداکارہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نمرہ خان کو شدید تکلیف اور بیماری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ نے 10 اگست کو رات گئے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ انہیں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے بستر سے ہاتھ میں کینولا کے لگے ہونے کی تصویر بھی شیئر کی۔

نمرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں مختص آڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنی تکلیف سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اداکارہ نے لوگوں سے جلد صحت یابی اور تکلیف دور ہونے سے متعلق دعا کی اپیل کی لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کس مسئلے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس مسئلے کی وجہ سے ہسپتال داخل کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کس مسئلے کی وجہ سے ہسپتال داخل کیا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی آڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ شدید تکلیف میں ہونے کی وجہ سے پریشان بھی ہیں، اس لیے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔

نمرہ خان نے مداحوں کو کہا کہ وہ صرف ایک منٹ نکال کر ان کے لیے دعا مانگیں۔

اداکارہ نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ انہیں کہاں اور کس ہسپتال میں منتقل کیا گیا، بعد ازاں اداکارہ نے ڈان امیجز سے مختصر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی پیشاب کی نالی میں پتھری ہے، جس وجہ سے انہیں شدید درد کا سامنا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ممکن ہے کہ ان کی پتھری نکالنے کے لیے آپریشن کیا جائے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

نمرہ خان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024