• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کترینا، پریانکا اور عالیہ بھٹ فلم 'جی لے ذرا ' میں ساتھ نظر آنے کو تیار

شائع August 10, 2021
تینوں اداکارائیں پہلی مرتبہ اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گی—فائلفوٹوز: انسٹاگرام
فیس بک  /
تینوں اداکارائیں پہلی مرتبہ اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گی—فائلفوٹوز: انسٹاگرام فیس بک /

بولی وڈ اداکارائیں کترینا کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ فلم 'جی لے ذرا' میں ساتھ نظر آنے کو تیار ہیں۔

اس فلم کے ذریعے بھارتی اداکار و فلم ساز فرحان اختر ہدایت کاری کے میدان میں واپس آرہے ہیں اس سے قبل ان کی توجہ اداکاری پر مرکوز تھی۔

فرحان اختر نے ایک دہائی قبل 'ڈان 2 ' کی ہدایات دی تھیں اور اداکاری کا سفر جاری رکھا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کی [رپورٹ][1] کے مطابق 'جی لے ذرا' کی کہانی زویا اختر، فرحان اختر اور ریما کاگتی نے تحریر کی ہے جسے ریما، زویا، رتیش سدھوانی اور فرحان اختر پروڈیوس کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2022 میں ہوگا اور یہ 2023 میں ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ کترینا کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ اس سے قبل کبھی ساتھ نظر نہیں آئیں اور یہ تینوں اداکارائیں 'جی لے ذرا 'میں اپنی اداکاری کا جادو جگائیں گی۔

فرحان اختر نے اپنی فلم کا اعلان ایک ایسے وقت پر کیا ہے جب ان کی مقبول فلم ' دل چاہتا ہے' کی ریلیز کو 20 برس مکمل ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں فرحان اختر نے لکھا کہ 'کیا کسی نے روڈ ٹرپ کہا؟'

انہوں نے کہا کہ 'وہ بطور ہدایت کار اپنی آنے والی فلم کا اعلان کرنے پر کافی پرجوش ہیں اور اس کے لیے 'دل چاہتا ہے ' کو 20 برس مکمل ہونے سے زیادہ بہتر دن نہیں ہوسکتا۔

فرحان اختر نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ 2022 میں شروع ہوگی اور وہ اس کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

فلم 'جی لے ذرا' میں جلوہ گر ہونے والی تینوں اداکاراؤں کترینا کیف، پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ نے بھی اس فلم کے پوسٹرز شیئر کیے۔

شیئر کیا گیا موشن پوسٹر 'دل چاہتا ہے' اور 'زندگی نہ ملے گی ' دوبارہ جیسی کہانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

فلم 'جی لے ذرا' کے ذریعے پریانکا چوپڑا نے 2 برس بعد بولی وڈ فلم میں وپاسی کیا ہے،ان کی آخری فلم 'دی اسکائی از پنک' 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

پریانکا چوپڑا ان دنوں لندن میں اپنی ویب سیریز 'سٹاڈیل ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو 'اوینجرز' کے روسو بردارز کی جانب سے بنائی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں پریانکا چوپڑا 'میٹرکس 4' اور 'ٹیکسٹ فار یو' نامی ہولی وڈ فلموں میں بھی نظر آئیں گی۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی'، 'براہماسترا'، 'ڈارلنگز' اور 'آر آر آر' سمیت متعدد فلموں میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ کترینا کیف 'فون بھوت'نامی فلم کا حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024