• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

سیف اور کرینہ کے دوسرے بیٹے کا نام 'جہانگیر خان' ہے، بھارتی میڈیا

شائع August 10, 2021
کرینہ کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کرینہ کپور کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کا نام 'جہانگیر خان' ہے۔

جوڑے کے ہاں رواں برس فروری میں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور تاحال انہوں نے بیٹے کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

تاہم اب ایک بھارتی شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے دوسرے بیٹے کے نام 'جہانگیر خان' ہے۔

بولی وڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب ’کرینہ کپور خانز، پریگننسی بائبل‘ میں دوسرے بیٹے کا نام 'جہانگیر خان' لکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنی کتاب میں تصاویر کے کیپشن میں دوسرے بیٹے کا نام کہیں ’جے‘ (Jeh) تو کہیں 'جہانگیر خان' لکھا ہے۔

جوڑے کو تیمور علی خان کے نام پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کو تیمور علی خان کے نام پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں دلیل دی گئی کہ تصاویر کے کیپشن میں 'جہانگیر خان' کا نام لکھنے سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے دوسرے بیٹے کا یہی نام ہے۔

تاہم اس حوالے سے کرینہ کپور اور سیف علی خان نے تاحال کوئی وضاحت نہیں کی اور اس سے قبل گزشتہ ماہ جولائی کے آغاز میں بھارتی میڈیا نے ذرائع سے بتایا تھا کہ جوڑے نے تنقید سے بچنے کے لیے دوسرے بیٹے کا نام ’جے‘ (Jeh) رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

بولی وڈ ہنگامہ کی جانب سے جوڑے کے دوسرے بیٹے کے نام سے متعلق دعوے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر بحث دیکھی گئی۔

جوڑے نے تاحال دوسرے بچے کی تصویر بھی شیئر نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے نے تاحال دوسرے بچے کی تصویر بھی شیئر نہیں کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اس سے قبل دونوں پر پہلے بیٹے کا نام ’تیمور خان‘ رکھنے پر بھی تنقید کی گئی تھی کیوں کہ مذکورہ نام مسلمان بادشاہ تیمور لنگ سے ملتا ہے۔

جہانگیر خان بھی اگرچہ مسلمانوں میں عام نام ہے مگر اسی نام کے ایک مغل بادشاہ بھی تھے اور اسی وجہ سے جوڑے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: 'سیف اور کرینہ دوسرے بیٹے کا کیا نام رکھیں گے؟'، سوشل میڈیا پر تبصرے

دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو شادی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، کیوں کہ سیف علی خان مسلمان اور کرینہ کپور ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔

ان کی شادی کے بعد یہ چہ مگوئیاں بھی ہوئی تھیں کہ کرینہ کپور نے مذہب تبدیل کیا ہے لیکن آج تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دونوں نے 2012 میں شادی کی اور ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2012 میں شادی کی اور ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024