• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

خاتون نے شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کا مقدمہ کردیا

شائع August 10, 2021
خاتون کے مطابق 1990 کے بعد شہزادے نے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے تھے—فوٹو: این بی سی/ دی سن
خاتون کے مطابق 1990 کے بعد شہزادے نے ان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کیے تھے—فوٹو: این بی سی/ دی سن

برطانوی نژاد امریکی خاتون ورجینیا رابرٹ گفی نے ملکہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے 61 سالہ شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کا مقدمہ دائر کردیا۔

ورجینیا رابرٹ گفی نے 2019 میں شہزادہ اینڈریو پر کم عمری میں رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات استوار کرنے کے الزامات لگائے تھے، جنہیں ملکہ برطانیہ کے بیٹے نے مسترد کردیا تھا۔

تاہم اب مذکورہ خاتون نے شہزادہ اینڈریو پر بلوغت سے قبل رضامندی کے بغیر اور دھمکیاں دے کر جنسی تعلقات استوار کرنے کا سول مقدمہ دائر کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ورجینیا گفی نے امریکی شہر نیویارک کی عدالت میں چائلڈ وکٹمز ایکٹ کے تحت سول مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں انہوں نے 2 دہائیاں قبل پیش آنے والے واقعات کو بیان کیا ہے۔

شہزادہ اینڈریو نے لندن و نیویارک میں استحصال کا نشانہ بنایا، ورجینیا رابرٹ گفی—فوٹو: میامی ہیرالڈ
شہزادہ اینڈریو نے لندن و نیویارک میں استحصال کا نشانہ بنایا، ورجینیا رابرٹ گفی—فوٹو: میامی ہیرالڈ

خاتون نے اپنے مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے 17 برس کی عمر میں ان کی رضامندی کے بغیر نہ صرف جنسی تعلقات استوار کیے بلکہ ان کا استحصال بھی کیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو کے مذکورہ عمل سے ورجینیا گفی ذہنی، جسمانی و جذباتی طور پر متاثر ہوکر اضطراب میں مبتلا ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکس اسکینڈل میں ملکہ برطانیہ کے بیٹے کا نام آنے پر تہلکہ

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو نے انہیں لندن سمیت نیویارک میں اپنی رہائش گاہ پر جنسی استحصال کا نشانہ بنایا اور اس وقت وہ نابالغ تھیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ خاتون نے سول مقدمے میں کتنے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ اس حوالے سے جلد معلومات سامنے آ جائے گی۔

ورجینیا گفی نے ابتدائی طور پر اگست 2019 میں شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کے الزام لگائے تھے۔

ورجینیا رابرٹ گفی نے 2019 میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی شہزادے نے پہلی بار ان کے ساتھ 17 سال کی عمر میں سیکس کیا —فوٹو: نیویارک ٹائمز
ورجینیا رابرٹ گفی نے 2019 میں دعویٰ کیا تھا کہ برطانوی شہزادے نے پہلی بار ان کے ساتھ 17 سال کی عمر میں سیکس کیا —فوٹو: نیویارک ٹائمز

خاتون نے ملکہ برطانیہ کے بیٹے پر اس وقت الزامات لگائے تھے جب امریکی کاروباری شخص جیفری اپسٹن کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہوں نے بعد ازاں جیل میں خودکشی کرلی تھی۔

اس وقت خاتون نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ جیفری اپسٹن نے انہیں 1999 سے 2001 تک تین مختلف مواقع پر برطانوی شہزادے کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ کم از کم 3 مرتبہ ’جنسی تعلقات‘ قائم کیے، انہوں نے اس عمل کو ‘زبردستی‘ بھی قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ‘سیکس اسکینڈل‘ سامنے آنے پر برطانوی شہزادہ اینڈریو مستعفی

مذکورہ الزامات کے بعد شہزادہ اینڈریو نے تمام الزامات کو مسترد کیا تھا، بعد ازاں مسئلہ سنگین ہوجانے پر انہوں نے شاہی ذمہ داریوں سے بھی دستبرداری اختیار کرلی تھی۔

اب خاتون کی جانب سے سول مقدمہ دائر کرنے پر ملکہ برطانیہ کے بیٹے نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

شہزادے نے مقدمہ دائر ہونے پر فی الحال کوئی جواب نہں دیا—فوٹو: جی سی امیجز
شہزادے نے مقدمہ دائر ہونے پر فی الحال کوئی جواب نہں دیا—فوٹو: جی سی امیجز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024