• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

مانی اگر شادی شدہ بھی ہوتے تو میں ان ہی سے شادی کرتی، حرا مانی

شائع August 10, 2021
اداکارہ کے مطابق دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر چرانے کی بات بتانے کا  کوئی پچھتاوا نہیں—فائل فوٹو:انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر چرانے کی بات بتانے کا کوئی پچھتاوا نہیں—فائل فوٹو:انسٹاگرام

پاکستانی اداکار و میزبان مانی کی اہلیہ اور اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر اتنے 'رئیل' ہیں کہ وہ اگر شادی شدہ ہوتے تو بھی وہ ان ہی سے شادی کرتیں۔

اردو نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں شادی کے لیے اپنی دوست کو دھوکا دینے سے متعلق تنقید پر حرا مانی نے کہا کہ 'لوگ تنقید کرتے ہیں کہ میں نے اپنی دوست کے موبائل سے مانی کا نمبر چرا کر ان سے رابطہ کیا تو مجھے یہ بات بتانے کا کوئی پچھتاوا نہیں اور جنہیں تنقید کرنی ہے کرتے رہیں'۔

انہوں نے کہا کہ مانی اتنے 'رئیل' ہیں کہ وہ اگر شادی شدہ بھی ہوتے تو بھی میں ان ہی سے شادی کرتی۔

مزید پڑھیں: ’مانی سے شادی کرنے کیلئے سابق منگیتر کو 8 ماہ تک دھوکہ دیا‘

حرا مانی نے مزید بتایا کہ جس دوست کے موبائل سے انہوں نے مانی کا نمبر نکالا تھا اس سے اب تک ان کی دوستی ہے۔

ڈراموں میں اکثر رونے دھونے کے سین کرنے سے متعلق حرا مانی نے کہا کہ 'میں اصل زندگی میں بھی رو پڑتی ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ ڈراموں میں ہیروئن پر الزام لگتے ہیں وہ روتی ہے لیکن آخر میں سب اسے ٹھیک کہتے ہیں تو میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

حرا مانی نے کہا کہ 'میں نے دو منگنیاں توڑیں اور بعد میں جو وجوہات سامنے آئیں اس کے بعد گھر اور خاندان والوں نے اسے ٹھیک فیصلہ قرار دیا لہذا میں اس طرح کے کردار ادا کرکے مطمئن ہوں مجھے ایسے کردار اچھے لگتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں : 'کیا حرا کو آپ کی پہلی شادی سے متعلق معلوم تھا؟'

گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمانے سے متعلق حرا مانی کا کہنا تھا کہ انہیں گانے میں دلچسپی تو تھی مگر جب 'سواری' گانے کی پیشکش ہوئی تو وہ ڈر رہی تھیں کہ پتا نہیں کیسا گاؤں گی، لوگوں کو پسند آئے گا بھی یا نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ 'مانی نے میری حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ تمہیں یہ گانا گانا ہے اور ڈر کو دل سے نکالنا ہے کیونکہ تم گا سکتی ہو'۔

—فائل فوٹو:انسٹاگرام
—فائل فوٹو:انسٹاگرام

انہوں نے بتایا کہ ’جب گانے کی شوٹنگ ہوئی تو میں نے گھر آکر مانی سے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ چھچورے انداز میں پرفارم کرکے آئی ہوں لیکن مانی نے جب گانا دیکھا تو کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں : اہلیہ کو بولڈ لباس پہننے سے روکتا رہا ہوں، اداکار مانی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'جب گانا ہٹ ہوا تو مجھے اعتماد ملا اس لیے میں اب یہ سلسلہ جاری رکھوں گی'۔

اپنی کامیابی کا کریڈٹ شوہر کو دینے سے متعلق حرا مانی نے کہا کہ 'لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ اپنی ہر کامیابی کا کریڈٹ مانی کو کیوں دیتی ہیں تو میرا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ مانی جیسا کوئی دوسرا نہیں ہے'۔

حرا مانی نے کہا کہ مانی بطور شوہر بہت معاون ،بطور باپ ذمہ دار اور بطور آرٹسٹ ایک مقبول انسان ہیں۔

—فوٹو/ اسکرین شاٹ
—فوٹو/ اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024