• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آمنہ الیاس کی 'ایک جھوٹا لفظِ محبت' سے ڈراموں میں واپسی

شائع August 9, 2021
اداکارہ و ماڈل اپنے آنے والے ڈرامے میں جنید خان کے ساتھ نظر آئیں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ و ماڈل اپنے آنے والے ڈرامے میں جنید خان کے ساتھ نظر آئیں گی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس ڈراما سیریل 'ایک جھوٹا لفظِ محبت' سے ٹی وی ڈراموں میں واپس آرہی ہیں جس کے ٹیزر بھی ریلیز کردیے گئے ہیں۔

آمنہ الیاس اپنے آنے والے ڈرامے میں اداکار و گلوکار جنید خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اداکارہ و ماڈل نے ٹی وی ڈراموں میں واپسی کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی پوسٹس کے ذریعے کیا۔

مزید پڑھیں: آمنہ الیاس کے مداحوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ڈرامے کا ایک پوسٹر شیئر کیا اور لکھا کہ 'کیا ٹوٹے دل کے ٹکڑوں پر نئے رشتے بنائے جاسکتے ہیں'۔

ڈرامے کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا کردار خاندان کی بقا کے لیے کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

اس ڈرامے کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے اور اسے فہد مصطفیٰ اور ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

ڈراما سیریل 'ایک جھوٹا لفظِ محبت' کی ہدایات سید ذیشان علی زیدی نے دی ہیں جسے نجی چینل ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس کی غریب افراد کی تضحیک کے خلاف ’شعور‘ اجاگر کرنے کی کوشش

اس ڈرامے کی کاسٹ میں عماد عرفانی، ایاز اعوان، شگفتہ اعجاز، ساجد حسن اور دیگر شامل ہیں۔

قربانی، فرض اور خاندان کی کہانی 'ایک جھوٹا لفظِ محبت' 10 اگست سے نشر ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کرنے والی آمنہ الیاس اس سے قبل 2019 میں ڈراما 'جھانکا تاکی' میں نظر آئی تھی۔

اس سے قبل وہ 'جنم جلی' ، 'دل نہیں مانتا' ، 'تم میرے پاس رہو ' اور 'کفارہ' جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024