• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

ٹوکیو اولمپکس2020، سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر

شائع August 9, 2021

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 23 جولائی کو شروع ہونے والے اولمپکس کے مقابلے 16 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئے جہاں امریکا نے اپنی برتری ثابت کردی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیچ نے اولمپک پرچم فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر کے حوالے کیا جہاں اولمپک گیمز 2024 منعقد ہوں گے۔

امریکا نے سب سے زیادہ میڈلز جیت کر میدان مار لیا جہاں اس نے سونے کے 39، چاندی کے41 اور کانسی کے 33 میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 113 میڈلز حاصل کیے۔

چین دوسرے نمبر پر رہا، جس کے میڈلز کی تعداد 88 رہی تاہم سونے کے میڈلز میں امریکا سے ایک قدم پیچھے رہا۔

چین کے ایتھلیٹس نے سونے کے 38، چاندی کے 32 اور کانسی کے 18 تمغے اپنے سینوں پر سجائے۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کا میزبان جاپان میڈلز کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر رہا، سونے کے 27، چاندی کے 14 اور کانسی کے 17 میڈلز کے ساتھ مجموعی تعداد 58 رہی۔

برطانیہ بھی سرفہرست 5 ممالک میں نام بنانے میں کامیاب ہوا اور 22 سونے کے تمغوں کی وجہ سے اس کا نمبر چوتھے پر چلاگیا ورنہ مجموعی تعداد جاپان سے زیادہ تھی۔

برطانیہ نے مجموعی طور پر 65 میڈلز جیتے، جن میں سونے کے 22، چاندی کے 21 اور کانسی کے 22 تمغے شامل رہے۔

روسی اولمپک کمیٹی (آر او سی) کی مجموعی کارکردگی بھی بہترین رہی تاہم سونے کے میڈلز کی دوڑ میں پانچویں نمبر پر رہا جبکہ مجموعی تعداد میں تیسرا نمبر تھا۔

روس کے ایتھلیٹس سونے کے 20، چاندی کے28 اور کانسی کے 23 تمغے حاصل کرکے مجموعی تعداد 71 بنائی۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 بنیادی طور پر 2020 میں منعقد ہونے تھے لیکن عالمی سطح پر کورونا وائرس کی تباہی کاریوں کے باعث دیگر مقابلوں کی طرح اولمپکس کو بھی مؤخر کردیا گیا تھا، تاہم مقابلے 2021 میں منعقد ہونے کے باجود گیمز کا نام ٹوکیو اولمپکس 2020 رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ٹوکیو اولمپکس 2020 کورونا کے باعث ایک سال کی تاخیر سے منعقد ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
ٹوکیو اولمپکس 2020 کورونا کے باعث ایک سال کی تاخیر سے منعقد ہوئے—فوٹو: اے ایف پی
23 جولائی کو ٹوکیو میں مقابلوں کا آغاز ہوا تو کورونا نے بھی ایتھلیٹس کو نشانہ بنایا—فوٹو: اے ایف پی
23 جولائی کو ٹوکیو میں مقابلوں کا آغاز ہوا تو کورونا نے بھی ایتھلیٹس کو نشانہ بنایا—فوٹو: اے ایف پی
ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں امریکا سرفہرست اور چین کا دوسرا نمبر رہا—فوٹو: اے ایف پی
ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں امریکا سرفہرست اور چین کا دوسرا نمبر رہا—فوٹو: اے ایف پی
ٹوکیو میں اولمپکس 2020 کے اختتام کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی—فوٹو:رائٹرز
ٹوکیو میں اولمپکس 2020 کے اختتام کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی—فوٹو:رائٹرز
اولمپکس 2020 کی اختتامی تقریب میں مختلف رنگ دکھائے گئے—فوٹو: اے ایف پی
اولمپکس 2020 کی اختتامی تقریب میں مختلف رنگ دکھائے گئے—فوٹو: اے ایف پی
ٹوکیو کی اولمپک انتظامیہ نے آتش بازی کا شان داری مظاہرہ کیا—فوٹو:رائٹرز
ٹوکیو کی اولمپک انتظامیہ نے آتش بازی کا شان داری مظاہرہ کیا—فوٹو:رائٹرز
اختتامی تقریب میں مختلف رنگ دکھائے گئے—فوٹو:رائٹرز
اختتامی تقریب میں مختلف رنگ دکھائے گئے—فوٹو:رائٹرز
ٹوکیو اولمپکس مقابلے 16 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئے—فوٹو:رائٹرز
ٹوکیو اولمپکس مقابلے 16 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئے—فوٹو:رائٹرز
ٹوکیو گیمز کی اولمپک مشعل جاپان میں آخری دفعہ روشن ہوئی—فوٹو: اے ایف پی
ٹوکیو گیمز کی اولمپک مشعل جاپان میں آخری دفعہ روشن ہوئی—فوٹو: اے ایف پی
اولمپک مشعل ٹوکیو میں بجھ گئی اور اب 2024 میں پیرس میں پھر روشن ہوگی—فوٹو:رائٹرز
اولمپک مشعل ٹوکیو میں بجھ گئی اور اب 2024 میں پیرس میں پھر روشن ہوگی—فوٹو:رائٹرز
انٹرنیشنل اولممپک کمیٹی کے صدر تھامس بیچ نے اولمپک پرچم فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر کے حوالے کیا جہاں اولمپک گیمز 2024 منعقد ہوں گے—فوٹو: اے ایف پی
انٹرنیشنل اولممپک کمیٹی کے صدر تھامس بیچ نے اولمپک پرچم فرانس کے دارالحکومت پیرس کی میئر کے حوالے کیا جہاں اولمپک گیمز 2024 منعقد ہوں گے—فوٹو: اے ایف پی