• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط: مسافروں کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

شائع August 7, 2021
سی اے اے کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملک کے کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی
سی اے اے کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملک کے کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہے — فائل فوٹو / اے ایف پی

متحدہ عرب امارات کی جانب سے کورونا کے حوالے سے نظرثانی شدہ ہدایات کے باعث پاکستان سے دبئی جانے والے متعدد مسافروں کو بورڈنگ سے انکار کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان مسافروں کو پروازوں کی اڑان سے 4 گھنٹے کے اندر کیے جانے والے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ نہ پیش کرنے پر بورڈنگ سے انکار کیا گیا۔

یو اے ای حکام کی جانب سے دبئی کے لیے اڑان بھرنے والے پروازوں سے 4 گھنٹے کے اندر کیے گئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے امارات جانے والی پروازوں پر پابندی میں 28 جولائی تک توسیع

تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملک کے کسی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہیں ہے۔

سی اے اے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ یو اے ای حکام کی جانب سے منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط سی اے اے یا کسی دوسرے اسٹیک ہولڈر کو پیشگی اطلاع کے بغیر عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے نے اماراتی حکام کے ساتھ سفارتی ذرائع سے یہ معاملہ اٹھانے کے لیے فوری طور پر وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس کا حل نکالا جاسکے اور مسافروں کی مشکلات کم کی جاسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024