• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اداکارہ لیزا بینز کو ٹکر مارنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

شائع August 6, 2021
لیزا بینز آخری بار 2014 میں دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ
لیزا بینز آخری بار 2014 میں دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ

امریکی شہر نیویارک کی پولیس نے رواں برس جون میں اداکارہ لیزا بینز کو ٹکر مارکر ہلاک کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

65 سالہ لیزا بینز کو رواں برس جون کے آغاز میں روڈ پار کرنے کے دوران اسکوٹر یا موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹکر ماری تھی، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں اور بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج چل بسیں تھیں۔

پولیس نے اداکارہ کی ہلاکت کے ڈیڑھ ماہ بعد ملزم کے آویزاں کیے گئے پوسٹرز کی مدد سے اسے گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اےپی) کے مطابق نیویارک شہر کی پولیس نے لیزا بینز کو ٹکر مارنے والے شخص کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق ملزم 5 اگست کو گرفتار کرکے ان پر راہگیر خاتون کو ٹکر مارنے اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے کے جرائم جیسے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

65 سالہ لیزا بینز کو 4 جون کو سڑک پار کرتے ہوئے اسکوٹر یا موٹرسائیکل نے ٹکر ماری تھی—فائل فوٹو: اے پی
65 سالہ لیزا بینز کو 4 جون کو سڑک پار کرتے ہوئے اسکوٹر یا موٹرسائیکل نے ٹکر ماری تھی—فائل فوٹو: اے پی

پولیس نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے یا نہیں یا پھر ملزم کو قانونی مدد بھی فراہم کی گئی ہے یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی امریکی اداکارہ لیزا بینز ہلاک

خیال کیا جا رہا ہے کہ ملزم کے خلاف غفلت برتنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جیسے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی اور امریکا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ملزم کے خلاف کب تک ٹرائل کا آغاز ہوگا، تاہم امکان ہے کہ آئندہ ماہ سے باضابطہ کیس کی سماعت ہوگی اور ملزم کو کم از کم 6 ماہ کی سزا ہونے کے امکانات ہیں۔

لیزا بینز کو ملزم نے 4 جون کو سڑک پار کرتے ہوئے اسکوٹر یا موٹر سائیکل کی ٹکر مار کر فرار ہوگئے تھے اور بعد ازاں امدادی کارکنان نے اداکارہ کو ہسپتال پہنچایا تھا مگر بدقسمتی سے وہ 14 جون کو ماؤنٹ سنائی مارننگ سائیڈ ہسپتال میں چل بسیں تھی۔

لیزا بینز نے اسٹیج اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 1988 میں نیل سائمن کے پلے 'ریومرز'، 1998 میں میوزیکل 'ہائی سوسائٹی' اور 2010 میں نوول کاورڈ کے پلے 'پریزنٹ لافٹر' میں اداکاری کی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے ٹی وی پر اداکاری بھی کی اور 'نیشول'،'میڈم سیکریٹری' سمیت 'این سی آئی ایس' میں بھی اداکاری کی۔

لیزا بینن آخری بار 2014 میں تھرلر فلم 'گون گرل' میں دکھائی دی تھیں جب کہ انہوں 1988 میں ٹام کروز کے ساتھ 'کاک ٹیل' میں بھی اداکاری کی تھی۔

لیزا بینز 65 سال کی عمر میں دوران علاج چل بسی تھیں—فائل فوٹو: اے پی
لیزا بینز 65 سال کی عمر میں دوران علاج چل بسی تھیں—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024