• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فرحان سعید اور ہانیہ عامر ایک ساتھ چھوٹی اسکرین پر آنے کو تیار

دونوں رواں برس فروری میں پیار صوفیانہ میں دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ
دونوں رواں برس فروری میں پیار صوفیانہ میں دکھائی دیے تھے—اسکرین شاٹ

خبریں ہیں کہ جلد ہی گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ ہانیہ عامر پہلی مرتبہ ایک ساتھ چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

ہانیہ عامر اور فرحان سعید پہلے ایک ساتھ میوزک ویڈیو میں کام کر چکے ہیں جب کہ جلد ہی دونوں ایک ویب سیریز میں بھی ساتھ دکھائی دیں گے۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں جلد ہی ہمایوں سعید کی جانب سے پروڈیوس کردہ میگا کاسٹ ڈرامے میں نہ صرف پہلی مرتبہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے بلکہ دونوں جوڑی کی صورت میں بھی سامنے آئیں گے۔

دونوں جلد ہی اے آر وائے پر نشر کیے جانے والے ڈرامے ’جھوٹی‘ میں دکھائی دیں گے۔

’جھوٹی‘ کے ہدایت کار قاسم علی مرید نے ڈان امیجز کے ساتھ بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر ڈرامے میں مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

میوزک ویڈیو میں دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
میوزک ویڈیو میں دونوں کی جوڑی کو پسند کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

قاسم علی مرید کے مطابق ’جھوٹی‘ کی کہانی خاندانی مسائل کے گرد گھومتی ہے، جس میں رومانس کا تڑکا بھی شامل ہے اور دونوں اداکار جوڑی کی صورت میں دکھائی دیں گے۔

ہدایت کار نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی سائرہ رضا نے لکھی ہے اور اس کی کاسٹ میں زویا ناصر، صبا حمید، اینجلینا ملک، ثمینہ احمد، وسیم عباس اور اسامہ طاہر سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی سے مزید معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اسے ہمایوں سعید پروڈیوس کر رہے ہیں اور کہانی شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

مذکورہ ڈرامے سے قبل ہانیہ عامر اور فرحان سعید سے متعلق خبریں تھیں کہ وہ جلد ہی وجاہت رؤف کی ہدایت کردہ ویب سیریز ’رسوائی‘ میں بھی دکھائی دیں گے، جس کی شوٹنگ آخری مراحل میں ہیں۔

ویب سیریز سے قبل دونوں رواں برس فروری میں ’پیار صوفیانہ‘ نامی گانے میں بھی رومانس کرتے دکھائی دیے تھے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’جھوٹی‘ کو کب تک ریلیز کیا جائے گا لیکن امکان ہے کہ اسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جاسکتا ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024