• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تصویر کا کیپشن پوچھنے پر نور ظفر کی پوسٹ پر شوبز شخصیات کے دلچسپ تبصرے

شائع August 5, 2021
مداحوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے بھی  مختلف کیپشنز بتائے گئے —فائل فوٹو: انسٹاگرام
مداحوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے بھی مختلف کیپشنز بتائے گئے —فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ اور سارہ خان کی بہن نور ظفر خان نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے کیپشن دینے کا کہا تھا جس پر شوبز شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے مشورے دے دیے۔

نور ظفر خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی لکھا تھا کہ 'اس کا کیپشن بتائیں'۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ ہاتھ میں پکڑے موبائل فون کی اسکرین کی طرف دیکھتے ہوئے مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

نور ظفر خان کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے مختلف کیپشنز بتائے گئے جبکہ شوبز شخصیات بھی میدان میں آگئیں۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'جب آپ کا کرش آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کردے'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عائزہ کے کیپشن کے مشورے پر نور ظفر نے ہاہاہا لکھا اور اپنے کرش ٹام ہیڈلسٹن کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے فالو بیک کریں۔

اداکارہ سارہ خان نے بھی اپنی بہن نور ظفر خان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا اور لکھا کہ 'کیپشن خود ہی سوچو'۔

علاوہ ازیں خوبرو اداکارہ حرا مانی نے بھی اداکارہ نور ظفر خان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا اور ایک اچھا سا کیپشن تجویز کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حرا مانی نے لکھا نور کے لیے کیپشن ہے کہ 'مجھ سے زیادہ خوبصورت لڑکی اس دنیا میں ہو ہی نہیں سکتی'۔

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر مختلف تبصرے کیے گئے کسی نے کہا کہ انہیں کوئی چاہنے والا مل گیا جبکہ کچھ نے کہا کہ رشتہ کرانے والی کو بلاک کرنے پر ایسی مسکراہٹ ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024